نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کے روز ’وکست بھارت–روزگار اور آجیوکا گارنٹی مشن (دیہی): وی بی–جی رام جی بل، 2025‘ کو اپنی منظوری دے دی۔ صدر کی توثیق کے ساتھ ہی یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے، جو دو دہائیوں سے نافذ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی قانون (منریگا) کی جگہ لے گا۔ یہ نیا قانون مرکز کی ’وکست بھارت–2047‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے اور دیہی روزگار کو زیادہ پیداواری، پائیدار اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے جوڑنے کی کوشش کرتا ہے۔
نئے قانون کی اہم خصوصیات
وی بی–جی رام جی ایکٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اب دیہی خاندانوں کو ہر مالی سال میں 125 دن کی اجرتی روزگار کی قانونی گارنٹی حاصل ہوگی، جو منریگا کے تحت ملنے والے 100 دنوں کے مقابلے 25 دن زیادہ ہے۔ حکومت کے مطابق اس اضافے سے دیہی خاندانوں کی آمدنی کا تحفظ مضبوط ہوگا اور وہ قومی ترقی میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔
اجرت کی ادائیگی اور کام کے شعبے
نئے قانون کے تحت اجرت کی ادائیگی ہفتہ وار یا زیادہ سے زیادہ 15 دن کے اندر کرنا لازمی ہوگا اور تاخیر کی صورت میں معاوضہ بھی دیا جائے گا۔ زرعی موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستوں کو 60 دن کی وقفہ مدت فراہم کی گئی ہے تاکہ مزدور بوائی اور کٹائی کے دوران دستیاب رہ سکیں۔ قانون کے تحت کاموں کو چار اہم شعبوں سے جوڑا گیا ہے، جن میں آبی تحفظ، دیہی بنیادی ڈھانچہ، روزی روٹی سے متعلق انفراسٹرکچر، موسمی تغیرات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔
مرکز اور ریاستوں کی شراکت داری
مالی ڈھانچے کے تحت مرکز اور ریاستوں کے درمیان شراکت داری 60/40 ہوگی، جبکہ شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں کے لیے یہ تناسب 90/10 مقرر کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ انتظامی اخراجات کی حد کو 6 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ قانون دیہی روزگار کو محض فلاحی اسکیم کے بجائے طویل مدتی ترقی کا ذریعہ بنائے گا۔
اپوزیشن کا اعتراض، حکومت کا جواب
واضح رہے کہ اس بل کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شدید اپوزیشن کے درمیان منظور کیا گیا تھا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے اسے دیہی غریبوں کے حقوق پر حملہ قرار دیا۔ تاہم حکومت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس قانون سے روزگار کا حق مزید مضبوط ہوا ہے اور اثاثہ جاتی تعمیر پر زور دے کر دیہی معیشت کو نئی توانائی ملے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…