قومی

RMC issues orange alert in Tamil Nadu: محکمۂ موسمیات نے چنئی سمیت تمل ناڈو کے 7 اضلاع کے لیے جاری کیا اورنج الرٹ، خلیج بنگال میں طوفان آنے کا امکان

چنئی: چنئی میں قائم علاقائی موسمیاتی مرکز (آر ایم سی) نے چنئی سمیت تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں بھاری سے انتہائی بھاری بارش کے امکان کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ 21 سے 24 اکتوبر کے درمیان جنوب مشرقی خلیج بنگال پر کم دباؤ کا ایک علاقہ بننے کا امکان ہے۔ آر ایم سی کے مطابق، جنوب مشرقی بحیرۂ عرب پر ایک کم دباؤ کا علاقہ قائم ہے، جبکہ جنوبی انڈمان سمندر اور اس سے متصل جنوب مشرقی خلیج بنگال کے اوپر ایک بالائی فضائی گردش (Upper Air Circulation) موجود ہے۔

یہ نظام اگلے 24 گھنٹوں میں کم دباؤ کے خطے میں تبدیل ہو سکتا ہے اور شمال مغرب کی سمت بڑھ سکتا ہے، نیز اگلے 48 گھنٹوں میں جنوب مغربی اور وسطی خلیج بنگال پر مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

 سات اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ جاری

محکمۂ موسمیات نے سات اضلاع (رام ناتھ پورم، پدوککوتئی، مئیلا دتھورائی، ناگا پٹنم، تروور، تنجاور اور کڈالور) کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ منگل کے روز انتہائی بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، اسی مدت کے دوران کَنیاکُماری، ترو نیلوویلی، تُوتوکُڈی، وِلوپورم، چنگل پٹّو، ترووَلّور، چنئی، کانچی پورم، اریالور، پیرمبلور اور شیو گنگا اضلاع میں بھاری بارش کی توقع ہے۔

22 اکتوبر کے لیے، آر ایم سی نے ترووَلّور، چنئی، چنگل پٹّو، کانچی پورم، وِلوپورم، رانی پٹ اور ترووَنّاملئی اضلاع میں اورنج الرٹ بڑھا دیا ہے، جبکہ کرشنگیری، دھرماپوری، وِلوپورم، ترووَنّاملئی اور تروپتّور میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

23 اکتوبر کے پیش گوئی میں ترووَلّور، چنئی، چنگل پٹّو، کانچی پورم، رانی پٹ اور وِلّلور میں انتہائی بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے، جبکہ کرشنگیری، دھرماپوری، وِلوپورم، ترووَنّاملئی اور تروپتّور میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔

24 اکتوبر تک، تروپتّور، وِلّلور، کرشنگیری، چنئی، ترووَلّور، کانچی پورم، رانی پٹ، ترووَنّاملئی، ایروڈ، نیلگری، کویمبتور اور دھرماپوری سمیت کئی اضلاع میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نچلے علاقوں میں رہنے والوں سے محتاط رہنے کی اپیل

آر ایم سی نے بتایا کہ چنئی میں آسمان عام طور پر ابر آلود رہے گا اور شہر کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے بھاری بارش متوقع ہے۔ حکام نے نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے محتاط رہنے اور پانی جمع ہونے والے علاقوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے، کیونکہ مسلسل بارش آئندہ دنوں میں شمالی تمل ناڈو اور ڈیلٹا کے کچھ حصوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

11 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

37 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago