قومی

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے حج کوٹے میں کٹوتی کا اٹھایا مسئلہ، وزیرخارجہ ایس جے شنکرسے کی یہ بڑی اپیل، جانئے پورا معاملہ

نئی دہلی: عازمین حج کے کوٹے کی کٹوتی سے متعلق کئی طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ عازمین حج کے کوٹے میں زبردست تخفیف کی گئی ہے۔ اس کٹوتی کی خبروں کے سبب عازمین حج تو پریشان ہیں تو وہیں اس سے تمام آپریٹر بھی پریشان ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے اتوارکو دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سے آرہی رپورٹوں سے اشارہ ملتا ہے کہ ہندوستان کے حج کوٹے میں اچانک تخفیف کی گئی ہے اور حکومت سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اس موضوع کو سعودی عرب کے سامنے اٹھائے اور بات چیت کا راستہ نکالیں۔ حالانکہ حکومت کی طرف سے اس معاملے پر اب تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ محوبہ مفتی نے بھی موضوع کو اٹھایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سعودی عرب سے پریشان کرنے والی خبر آرہی ہے۔ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان کے پرائیویٹ حج کوٹے میں 80 فیصد کی کٹوتی کردی گئی ہے۔ اچانک ہوئے اس فیصلے سے پورے ملک کے عامین حج اور ٹورآپریٹروں کو بھی کافی پریشانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملے کو سعودی حکومت کےسامنے اٹھاکر فوری مداخلت کریں۔

کانگریس لیڈر ڈاکٹر سید ناصر حسین کی بڑی اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری سید ناصرحسین نے کہا کہ انہیں یہ جان کرحیرانی ہوئی کہ 52,000  ہندوستانی عازمین حج کے سلاٹ ادائیگی کے باوجود منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرخارجہ ڈاکٹرایس جے شنکرسے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سعودی افسران کے ساتھ فوری بات چیت شروع کریں تاکہ اس کا حل نکالا جاسکے اوریہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہندوستان کوسلاٹ واپس مل جائیں۔ ہندوستان کی بڑی مسلم آبادی زیادہ تعداد میں سلاٹ کی حقدار ہے۔

ہندوستان کو ملا کتنا کوٹہ؟

اقلیتی امورکی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹرچندرشیکھرکمارگزشتہ ہفتے حج کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سعودی عرب کے دورے پر تھے۔ ڈاکٹرچندرشیکھرکمارنے عازمین حج کے سفرسے متعلق بہترتجربے کے لئے صاف ستھرے، تناؤ سے پاک قیام کی سہولیات پراطمینان کا اظہارکیا۔ حکومت کی حج پالیسی 2025 کے مطابق، ہندوستان اورسعودی عرب نے 2025 میں حج معاہدے پردستخط کئے تھے۔ اس میں حج کے لئے 1,75,025 عازمین کے کوٹے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اس میں 70 فیصد حصہ مرکزی حج کمیٹی اور30 ​​فیصد پرائیویٹ ٹورایجنٹس کودیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

1 minute ago

Test Match: ٹیسٹ: شانتو اور رحیم کی جوڑی نے افغانستان کے خلاف 159 رنز جوڑے، تیسرے دن تک بنگلہ دیش کو 329 رنز کی برتری

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…

33 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

35 minutes ago

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

1 hour ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

2 hours ago