محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ میں ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔
Mehbooba Mufti On Indus Water Treaty: کشمیرکے پہلگام میں 22 اپریل، 2025 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سندھ آبی معاہدہ (انڈس واٹرٹریٹی) کومعطل کردیا تھا۔ معاملے سے متعلق اب خوب سیاست ہورہی ہے۔ تازہ حادثات میں پی ڈی پی سربراہ اورجموں وکشمیرکی سابق ویزراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اسے معطل کرنا بدقسمتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک اکسانے والی بات ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہندوستانی حکومت نے ہند طاس معاہدہ کومعطل کردیا ہے۔ ہمارے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ صاحب جانتے ہیں کہ دونوں ملک جنگ کے دہانے سے واپس آچکے ہیں اورامریکہ کومداخلت کرنا پڑا۔ ہمارے کئی لوگ یہاں شہید ہوئے ہیں، کئی گاؤں تباہ ہوگئے ہیں، اتنی تباہی کے بعد اب جاکرکچھ راحت ملی تو ایسے میں یہ کہنا کہ ہند-طاس معاہدہ معطل ہونے کے بعد ہم تلبل نیوی گیشن بیراج کی تعمیرکریں گے، مجھے لگتا ہے کہ یہ اکساوے کی بات ہے۔”
’وزیراعظم مودی کو فیصلے پر پھر سے سوچنا چاہئے‘
جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا، “ہمیں ایسی باتیں کہنی چاہئے جوامن کوبڑھائیں، ہمیں ایسی بات نہیں کہنی چاہئے، جواکساوے کی بات کریں۔ عمرعبداللہ کہہ رہے ہیں کہ ہم یہاں ایک پاورپروجیکٹ بنائیں گے، لیکن وہ بھول گئے کہ جب وہ مرکزی وزیرتھے توفاروق صاحب وزیراعلیٰ تھے، انہوں نے دہلی کوسات بجلی منصوبے گفٹ دیئے تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ نئی دہلی کوبھی اس بارے میں سوچنا چاہئے اور اپنے فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہئے۔ پاکستان کوبھی شملہ معاہدے کو معطل کرنے کے اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنی چاہئے۔ ہمیں اپنے موضوعات کواسے دوطرفہ طورپرحل کیا جانا چاہئے۔“
عمرعبداللہ نے محبوبہ مفتی کو دیا جواب
جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے جمعہ کے روز تلبل نیوی گیشن بیراج سے متعلق محبوبہ مفتی کے اس بیان کی تنقید کی۔ انہوں نے اسے خارج کرتے ہوئے سستی مقبولیت حاصل کرنے کی کوشش اور پاکستان میں کچھ طبقات کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا۔
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…
جنوری 2024 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لکشدیپ دورے کے بعد سیاحت کے ساتھ…
اکھیل وشو گایتری پریوار کے زیر اہتمام صوبائی شکشک گریما سمیلن میں ریاست بھر سے…
اندور میں اسٹیٹ پریس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ اٹھارویں ’انڈین جرنلزم فیسٹیول‘…
دہلی کے جنتر منتر پر 3 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف…
اڈانی گروپ کی اسکل ڈیولپمنٹ اور صلاحیت سازی کی اکائی اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن (ASE)…