نئی دہلی: بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بدھ 5 اگست کودہلی میں ایک پریس کانفرنس کریں گی۔ اس پروگرام کا انعقاد دہلی میں فارن کارسپونڈٹس کلب آف ساوتھ ایشیا کرے گا۔ بنگلہ دیش نے اس پراعتراض ظاہرکیا ہے۔ بنگلہ دیش کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ یا عوامی لیگ کے کسی بھی لیڈریا شخص کو ہندوستانی زمین کا استعمال سیاسی سرگرمیوں یا بنگلہ دیش میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے نہ کرنے دیا جائے۔ اس سے قبل بھارت کی وزارتِ خارجہ نے اس پروگرام کے حوالے سے حکومت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس تقریب سے حکومتِ ہند کا کوئی تعلق نہیں ہے اوریہ شیخ حسینہ کا ذاتی پروگرام ہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس تقریب کا انعقاد ایک نجی میڈیا ادارہ کر رہا ہے، لہٰذا حکومتِ ہند اس میں شریک نہیں ہے اور نہ ہی وہاں پیش کیے جانے والے خیالات یا بیانات کی تائید کرتی ہے۔
بنگلہ دیش نے اٹھائے سوال
دوسری جانب بنگلہ دیش نے نئی دہلی میں فارن کوریسپونڈنٹس کلب آف ساؤتھ ایشیا (ایف سی سی) کے زیراہتمام ہونے والے اس پروگرام پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔ ڈھاکہ کا کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کی یہ مجوزہ تقریربھارت اوربنگلہ دیش کے درمیان حالیہ بہترہوتے دوطرفہ تعلقات پرمنفی اثرڈال سکتی ہے۔ رندھیرجیسوال نے بتایا کہ اس معاملے پرگزشتہ پیرکوبنگلہ دیش کے مشیر برائے خارجہ امورہمایوں کبیراورڈھاکہ میں بھارت کے نومقررہائی کمشنردنیش تریویدی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے فروری 2026 میں وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے والے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کوبھارت کے سرکاری دوطرفہ دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی ہے۔
برکس سربراہی اجلاس کے لیے بھی دعوت
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے برکس سربراہی اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے بِمسٹیک (BIMSTEC) کے موجودہ چیئرمین کی حیثیت سے بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کونئی دہلی میں منعقد ہونے والے 18ویں برکس سربراہی اجلاس کے عوامی رابطہ اجلاس (آوٹ ریچ سیشن) میں شرکت کی خصوصی دعوت دی ہے۔ رندھیرجیسوال کے مطابق، برکس کے عوامی رابطہ اجلاس میں علاقائی تنظیموں کے سربراہان کومدعو کرنا ایک معمول کا طریقۂ کارہے اوراسی روایت کے تحت دیگرعلاقائی گروپوں کے سربراہان کوبھی دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔
نئی دہلی میں 13-12 ستمبرکو برکس سربراہی اجلاس
دوسری جانب، بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ پہلے ہی تصدیق کرچکی ہے کہ وزیراعظم طارق رحمان کوبرکس اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے، جسے غوروخوض کے لئے وزیراعظم کے دفتربھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 18واں برکس سربراہی اجلاس 12 اور13 ستمبرکونئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
وزیر اعظم نریندر مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کے موقع پر 17…
یورپی کمیشن کی صدر نے سعودی عرب کے خلاف حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے…
سیریز کا آخری مقابلہ 17 ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔ ٹاس ہار…
وزارت خارجہ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے شی جن پنگ سے ملاقات میں…
یو پی آئی، ڈیٹا پروٹیکشن قانون اور سیمی کنڈکٹر مشن کے ذریعے بھارت ڈیجیٹل خودمختاری…
نئے کسٹمز معاہدے سے کلیئرنس میں تاخیر کم ہونے کی امید، اے ای او پروگرام…