بھارت ایکسپریس۔
آل انڈیا امام آرگنائیزیشن کے صدر اور متعدد دفعہ بی جے پی اور آریس ایس کی قربت کو لے کر سرخیوں کی زیبت بننے والے ڈاکٹر امام عمر الیاسی نے 22 جنوری کو ایودھیا میں منعقد رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں شرکت کی تھی ،جس کے بعد سے مسلم مذہبی حلقوں میں ان کے تعلق سے برہمی اور ناراضگی دیکھی جارہی تھی ، اس کے علاوہ ان کے خلاف ایک فتوی بھی جاری کیا گیا تھا۔،
رام مندر پران پرتشٹھا تقریب میں اپنی شرکت کو لے کر انہوں خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھ ےمذکورہ تقریب میں شرکت کی دعوت ملی تھی ،شرکت کے تعلق سے کافی غور و خوض کے میں نے یہ فیصلہ کیا کے ملک میں سماجی ہم آہنگی اور ملک کی تہذیب و ثقافت کے پیش نظر ایودھیا جانا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ میرے وہاں جانے کے بعد اہالیان ایودھیا نےمیرا خیر مقدم کیا۔وہاں میں نے پیغام محبت عام کیا،اپنے اس پیغام میں عمر الیاسی نے کہا کہ ہمار مذہب ضرور محتلف ہے تاہم ہم سب انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کا یہ بیان جب میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو انہیں مختلف فون کالز کے ذریعہ دھمکیاں موصول ہویں اور ان کے خلاف ایک فتوی بھی جاری کیا۔ مولانا عمر الیاسی کے مطابق اس فتوی میں یہ کہا گیا ہے وہ اپنے عہدہ سے استفعی دیں، اس فتوی میں ملسمانوں سے یہ گزارش کی گئی ہے کہ مولانا عمر الیاسی کا بائیکاٹ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس فتوے میں بنیادی طور پرچار نکات شامل ہیں ،جن میں نمبر ایک یہ ہے کہ بحیثیت چیف امام کے انہیں پران پرتشٹھا تقریب میں شامل نہیں ہونا چاہیے۔اسی لئے ان کے ۔خلاف کفر کا فتوی جاری جاری کیا گیا۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ مولانا عمر الیاسی نے انسانیت کو مذہب سے بالاتر کیا ہے اسی لئے ان کے خلاف کفر کافتوی جاری کیا گیا ہے ۔ تیسرا نکتہ یہ ہے کہ اپنے بیان میں مولانا عمر الیاسی نے مذہب سے بڑا ملک کوبتایا تھا اسی لئے ان کے خلاف فتوی جاری کیا جاتا ہے ۔
ان فتوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اولًا تو ہندوستان اسلامی ملک نہیں ہے بلکہ یہ جمہوری اقدار کی حامل ملک ہے ۔ یہاں ہیمشہ ہے کثرت میں وحدت کاماحول رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ملک کے ساتھ محبت کرنا گناہ ہے تو پھر فتوی جاری کرنے کو پاکستان جانا چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…