قومی

Matua Dharma Mela 2026: امت شاہ نے ‘متوا دھرم میلا 2026’ کی دی مبارکباد، کہا— ‘ٹھاکر جی کے دکھائے ہوئے برابری کے راستے پر چلنا ہی ہمارا عزم ہے’

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شری شری ہری چند ٹھاکر کے 215ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقدہ ‘متوا دھرم میلا 2026’ کے لیے متوا کمیونٹی کے بھائی بہنوں کو مبارکباد دی ۔ امت شاہ نے ٹھاکر جی کو ایک ‘دویہ آتما’ قرار دیتے ہوئے ان کے ذریعہ بیان کیے گئے اخلاقی زندگی کے اصولوں کو قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بتایا۔

ہری چند ٹھاکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے امت شاہ نے  کیاکہا؟

ہری چند ٹھاکر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ شری شری ہری چند ٹھاکر جی نے علم کی گہرائیوں میں اتر کر بھکتی، برابری اور اخلاقیات کے انمول موتی معاشرے کو دیے، جو آج بھی ہمارے زندگی کے ستون ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ مغربی بنگال کے نارتھ 24 پرگنا میں منعقد ہونے والا یہ میلا ان اصولوں کے لیے عوامی عزم کو اور مضبوط کرے گا۔

بنگال کے سماجی ماحول میں متوا کی اہمیت

امت شاہ نے متوا کمیونٹی کی روحانی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹھاکر جی کے خیالات آج بھی معاشرے میں برابری کی روشنی جلا رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے متوا کمیونٹی کی فخر بھری تاریخ اور معاشرتی اصلاح کی جانب ان کے کیے گئے انقلابی کاموں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے بھی خراجِ عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ شری شری ہری چند ٹھاکر جی نے معاشرے میں وقار، برابری اور بھکتی کے لیے ایک مضبوط تحریک کو جنم دیا۔ انہوں نے نسلوں کو مذہب، سماجی ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح کے راستے پر چلنے کی ترغیب دی۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ متوا ثقافت کی زندہ روایات ہمارے ملک کے سماجی دھانچے کو اور مضبوط اور خوشحال بناتی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

7 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

8 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

8 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

8 hours ago