قومی

Mass suicide of 5 members of the same family: احمد آباد کے بگودرا گاؤں میں ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کی اجتماعی خودکشی، پورا علاقہ سوگوار

احمد آباد: گجرات کے احمد آباد ضلع کے بگودرا گاؤں سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے، جہاں اتوار کی شب ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کر لی۔ مہلوکین میں شوہر، بیوی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے یہ پتہ چلا ہے کہ خاندان شدید اقتصادی بحران کا شکار تھا۔ احمد آباد (دیہی) کے ایس پی اوم پرکاش جاٹ کے مطابق، یہ واقعہ رات تقریباً 2 بجے رپورٹ ہوا۔ پولیس کو باول علاقے کے ایک کرایہ کے مکان سے وپل کانجی واگھیلا (34)، اہلیہ سونل (26)، دو بیٹیاں (عمر 5 اور 11 سال) اور ایک بیٹے (8 سال) کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش: زہر کھانے کا شبہ

پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ کنبہ نے زہر کھا کر اپنی جان دی۔ موقع پر زہریلے مواد کے آثار بھی ملے ہیں، تاہم حتمی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہو سکے گی۔ علاقے کے لوگ اس واقعے سے صدمے میں ہیں۔

دو دن سے بند تھے موبائل فون

پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ اہل خانہ کے موبائل فون گزشتہ دو دنوں سے بند آ رہے تھے۔ وپل واگھیلا رکشہ چلاتے تھے اور اسی معمولی آمدنی سے خاندان کی گزر بسر کرتے تھے۔ حالیہ دنوں میں وہ شدید مالی دباؤ میں تھے۔

علاقہ سوگ میں ڈوبا، تحقیقات جاری

پولیس علاقے کے لوگوں سے بات کر کے مزید تفصیلات حاصل کر رہی ہے اور سوسائڈ نوٹ یا کسی ممکنہ وجہ کی تلاش جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کنبہ خوش اخلاق اور سادہ طبعیت کا حامل تھا، جس کی موت نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اس سے پہلے بھی پیش آ چکا ہے ایسا سانحہ

قابل ذکر ہے کہ کچھ وقت قبل ہریانہ کے پنچکولہ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک ہی کنبہ کے سات افراد نے اجتماعی خودکشی کی تھی۔ وہ کنبہ بھی قرض اور مالی بحران کی وجہ سے پریشان تھا۔ یہ واقعہ صرف ایک کنبہ کی کہانی نہیں بلکہ ایک بڑے سماجی و اقتصادی بحران کی جھلک ہے، جس میں عام شہری، خاص کر مزدور اور کم آمدنی والے طبقے، دن بہ دن بڑھتے دباؤ میں زندگی سے ہار مان رہے ہیں۔ ایسے سانحات حکومت، سماج اور معاشرتی اداروں کے لیے ایک سنگین وارننگ ہیں کہ وقت رہتے اقدام نہ کیے گئے تو ایسے المیے بار بار دہرائے جا سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

9 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

9 hours ago