شمبھو بارڈر پر کسان اور پولیس کے مابین تکرار کی تصویر فی الحال بدلتی نظر آرہی ہے چونکہ قریب چار سے پانچ گھنٹے کی مزاحمت کے بعد کسانوں نے فی الحال دہلی جانے کا ارادہ ترک کردیا ہے اور فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ ہریانہ پولیس کی جانب سے کسانوں پر مسلسل آنسو گیس اور کمیکل سپرے کے استعمال سےکئی کسان زخمی ہوگئے ہیں اور کئی ایسے کسان ہیں جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایسے ماحول میں کسانوں نے فی الحال دہلی کوچ کا ارادہ ترک کردیا ہے اور آگے کی حکمت عملی کیلئے میٹنگ کا اعلان کردیا ہے۔ کسان اور پولیس کے مابین ٹکراو کی وجہ سے اب تک چھ کسانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔یہی وجہ کہ کسانوں نے اپنے 101 افراد ہر مشتمل قافلے کو واپس بلالیا ہے اور شمبھو بارڈر پر میٹنگ کے بعد آگے کا منصوبہ طے کیا جائے گا۔
کسان لیڈر سرون سنگھ پندھیر نے کہا کہ ہم نے پرامن طریقے سے پولیس سے اپیل کی ہے کہ ہمیں آگے جانے دیا جائے۔ میں نے امبالہ کے ایس پی سے اپیل کی ہے کہ یا تو ہم سے بات کریں یا ہمیں پرامن طریقے سے آگے بڑھنے دیں۔ ہم کسی دوسرے ملک کے لوگ نہیں ہیں۔ یہ مت کہو کہ ہم دشمن ملک سے ہیں۔
وہیں مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے ایوان میں کہا کہ میں آپ کے ذریعے ایوان کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسانوں کی تمام پیداوار کم از کم امدادی قیمت یعنی ایم ایس پی پر خریدی جائے گی۔ یہ مودی حکومت ہے اور مودی کی گارنٹی پوری ہونے کی ض گارنٹی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
مہا کمبھ 2025 میں، اڈانی گروپ بھی ISKCON کے ساتھ مل کر اسی طرح کی…
انہوں نے اچانک شوبز کو الوداع کہہ دیا اور گلیمر سے ہٹ کر مذہب کی…
پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 2-3 دن تک گھنا اور بہت گھنا…
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے واشنگٹن…
اداکار سیف علی خان پر حملے کے حوالے سے ملک بھر میں بحث جاری ہے۔…
2006 میں انہوں نے شبانہ رضا سے دوسری شادی کی تھی۔ ایسے میں منوج اور…