قومی

Maharashtra: ’’مہاراشٹر میں صرف مراٹھی لازمی ہے، دوسری زبانیں سیکھنا ذاتی انتخاب‘‘، مہاراشٹر میں ہندی لازمی کیے جانے پر جاری ہنگامےکے بیچ وزیر اعلیٰ فڑنویس نے کی وضاحت

مہاراشٹر حکومت کی جانب سے این ای پی 2020 کے تحت ہندی کو تیسری زبان کے طور پر لازمی قرار دینے پر ریاست میں جاری سیاسی ہنگانے کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ہفتے کے روز زور دے کر کہا کہ مراٹھی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے، وہ سب کو سیکھنی ہوگی۔ اضافی زبانوں کا سیکھنا لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ فڑنویس نے ہندی کی مخالفت اور انگریزی کی بڑھتی ہوئی ترجیح پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مراٹھی زبان کے خلاف کوئی بھی چیز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ’’مہاراشٹر میں مراٹھی زبان لازمی ہے۔ ہر کسی کو اسے سیکھنا چاہیے۔ اس کے علاوہ اگر آپ دوسری زبانیں سیکھنا چاہتے ہیں، تو آپ ایسا کر سکتے ہیں۔ ہندی کی مخالفت اور انگریزی کو فروغ دینا حیران کن ہے۔ اگر کوئی مراٹھی کی مخالفت کرتا ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘ تاہم واضح رہے کہ قومی تعلیمی پالیسی (NEP) 2020 کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے مراٹھی اور انگریزی کے ساتھ ساتھ ریاستی بورڈ کے تمام اسکولوں میں کلاس 1 سے تیسری زبان کے طور پر ہندی کی تعلیم کو لازمی قرار دیا ہے۔

مہاراشٹر کی ریاستی کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی ای آر ٹی) کے ڈائریکٹر راہل اشوک نے جمعرات کو کہا کہ یہ فیصلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے 16 اپریل کو لیا تھا۔ انھوں نے اے این آئی کو بتایا کہ ’’مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک فیصلہ لیا ہے جس میں ریاستی بورڈ کے تمام اسکولوں میں پہلی کلاس سے مراٹھی اور انگریزی کے ساتھ ہندی زبان کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام تقرریوں اور ان کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور طلباء کو یقینی طور پر اس کا فائدہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

3 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

5 hours ago