وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر کی 71 ویں سالگرہ پر ان کی لمبی عمر کی دعا کرتے ہوئے قومی ترقی کے لیے ان کی لگن کی تعریف کی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا ’’مرکزی وزیر شری منوہر لال کھٹر جی کو ان کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات۔ شہری انفراسٹرکچر کو فروغ دینے اور ہندوستان کے پاور سیکٹر کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘
امت شاہ نے بھی دی مبارکباد
وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھٹر کے سب کے لیے مکان کے خواب اور توانائی کے شعبے میں ان کے کام کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’مرکزی وزیر شری منوہر لال کھٹر جی کو یوم پیدائش کی بہت بہت مبارکباد۔ آپ مودی جی کے ملک کو توانائی کے میدان میں خود کفیل بنانے اور ہر غریب کے اپنے گھر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے قابل ذکر کام کر رہے ہیں۔ میں آپ کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی منوہر لال کھٹر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’مقبول سیاست دان، عزت مآب مرکزی وزیر جناب منوہر لال کھٹر جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد! بھگوان شری کرشن آپ کو لمبی، صحت مند اور شاندار زندگی عطا فرمائیں۔‘‘
منوہر لال کھٹر: ایک تجربہ کار سیاست داں
ہاؤسنگ اور پاور کے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں۔ وہ ہریانہ میں کرنال لوک سبھا حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 5 مئی 1954 کو روہتک ضلع کے گاؤں نندانہ میں پیدا ہونے والے کھٹر کا خاندان تقسیم کے بعد مغربی پنجاب کے جھنگ سے ہجرت کر آیا تھا۔ سیاست میں آنے سے پہلے منوہر لال کھٹر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے کل وقتی پرچارک تھے۔
ان کے سیاسی سفر کا اہم سنگ میل وہ تھا، جب 2014 میں وہ پہلی مرتبہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ بنے۔ انھوں نے جننائک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے ساتھ کامیاب اتحاد کی بنیاد پر 2019 میں دوبارہ بطور وزیر اعلیٰ حلف لیا اور دشینت چوٹالہ اتحاد میں ان کے نائب بن گئے۔ وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے دور میں کھٹر نے گورننس اصلاحات، ڈیجیٹل اقدامات اور شہریوں کی بہبود کی اسکیموں پر توجہ مرکوز کی۔ ساتھ ہی 2024 میں انھیں مرکزی کابینہ میں بھی ترقی دی گئی اور فی الحال وہ مرکزی وزیر ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے پہلے منی کے وزیر اعلیٰ وزیر…
وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…
کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…
نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملے وزیر اعلیٰ، بین ریاستی…
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وائس چانسلر کی علمی تحریروں اور…
1981 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ریکھا نے امراؤ جان کے کردار کو اپنی…