دوحہ میں مجمع الفقہ الاسلامی الدولی کی چھبیسویں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز۔
دوحہ: قطر کے دارالحکومت دوحہ میں آج بروز اتوار مجمع الفقہ الاسلامی الدولی (انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی) کی چھبیسویں بین الاقوامی کانفرنس کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا۔ یہ عظیم فقہی اجتماع 6 تا 10 ذوالقعدہ 1446ھ، مطابق 4 تا 8 مئی 2025ء تک جاری رہے گا۔ کانفرنس کا انعقاد اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے تحت ہونے والی فقہی سرگرمیوں کا تسلسل ہے، جس میں تمام مسلم ممالک کے نمائندے موجود ہیں۔
میزبان ملک قطر نے کانفرنس کے انتظامات بڑے پیمانے پر نہایت عمدگی سے انجام دیے ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں عالم اسلام کے ممتاز فقہاء، اسکالرز، ماہرین شریعت، محققین اور اسلامی مالیاتی اداروں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس بار کے اہم موضوعات میں درج ذیل مسائل زیر بحث آ ئیں گے:
1- بچپن کی عمر کی حفاظت اور بچوں کی نگہداشت
2- مصنوعی ذہانت کی حقیقت، اس کے شرعی احکام اور اخلاقی ضوابط
3- استصحاب کے اصول کا جدید فقہی مسائل میں اطلاق
4- الیکٹرانک کھیلوں (e-Sports) کے شرعی احکام
5- نفسیاتی بیماریوں کا انسانی اہلیت پر اثر
6- اسلامی بینکاری کے بعض نئے مسائل
7- اسلامی مالیاتی اداروں میں تحکیم (Arbitration) کے اصول
8- حلال انڈسٹری سے متعلق نئے ابھرتے ہوئے مسائل
اس بار کانفرنس کو خصوصی اہمیت اس وجہ سے بھی حاصل ہے کہ اس میں پیش کیے جانے والے تحقیقی مقالات کی تعداد ریکارڈ 187 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں مختلف موضوعات پر گہرائی سے بحث کی جا رہی ہے۔
کانفرنس کی صدارت حرم مکی کے امام وخطیب اور ممتاز فقیہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید کر رہے ہیں جبکہ اکیڈمی کے موجودہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر قطب مصطفیٰ سانو ہیں۔
اس کانفرنس میں “مصنوعی ذہانت: حقیقت، دائرہ کار، شرعی احکام اور اخلاقی ضوابط” جیسے اہم موضوع پر مقالے پیش کیے جائیں گے، اس موضوع پر دیگر ماہرین بھی علمی و تحقیقی مقالات پیش کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکی عہدیدار نے کہا کہ سب سے بڑے مسائل پہلے ہی حل کیے جا چکے…
عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…
دہلی کی ایک عدالت نے جمعہ کو 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے…
سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…
بی سی سی آئی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے…
مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…