قومی

Mann ki baat 2026: گجرات کا وہ گاؤں جہاں گھروں میں نہیں جلتا چولہا: ‘من کی بات’ میں وزیر اعظم مودی نے سنایا حیرت انگیز قصہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ’من کی بات‘ کے 130ویں قسط میں ملک کے ایک ایسے انوکھے گاؤں کی کہانی سنائی، جسے سن کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ میڈیا کی چکاچوند سے دور، گجرات کے بیچراجی کا چندنکی گاؤں اتحاد اور بھائی چارے کی ایسی مثال پیش کرتا ہے، جو شاید ہی کہیں اور دیکھنے کو ملے۔ پی ایم مودی نے بتایا کہ اس گاؤں کے کسی بھی گھر میں کھانا نہیں پکایا جاتا۔ جی ہاں، یہاں ہر گھر میں کچن تو ہے، مگر اس میں کھانا نہیں بنتا۔

پورا گاؤں ایک خاندان (منفرد کمیونٹی کچن)

پی ایم مودی نے بتایا کہ چندنکی گاؤں میں ایک کمیونٹی کچن (اجتماعی باورچی خانہ) ہے، جہاں پورے گاؤں کا کھانا ایک ساتھ تیار ہوتا ہے۔ گاؤں کا ہر فرد، چاہے وہ بچہ ہو یا بزرگ، اسی مشترکہ کچن میں بنا ہوا کھانا کھاتا ہے۔ لوگ ایک ساتھ پنگت میں بیٹھ کر کھانا تناول کرتے ہیں۔ یہ روایت محض پیٹ بھرنے کا ذریعہ نہیں، بلکہ سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کی ایک شاندار مثال ہے۔

بزرگوں کے لیے نعمت (15 سال پرانی روایت)

حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ نظام ایک دو دن کا نہیں، بلکہ گزشتہ 15 برسوں سے مسلسل جاری ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یہ پہل بزرگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، جنہیں بڑھاپے میں کھانا بنانے کی فکر نہیں رہتی۔ اگر کوئی بیمار ہو یا کوئی بزرگ کمیونٹی کچن تک آنے کے قابل نہ ہو، تو گاؤں والے ان کے لیے ٹفن سروس (گھر تک کھانا پہنچانے) کا بھی انتظام کرتے ہیں۔

’یہی اصل طاقت ہے‘

پی ایم مودی نے کہا، “بھارت کے ہر حصے میں کچھ نہ کچھ ایسا منفرد موجود ہے جو اکثر میڈیا میں نظر نہیں آتا، لیکن یہی ہماری اصل طاقت ہے۔” چندنکی گاؤں کی یہ پہل اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک سماج کس طرح ایک بڑے خاندان کی طرح رہ سکتا ہے، جہاں لوگ صرف کھانا ہی نہیں بلکہ خوشی، غم اور اپنائیت بھی آپس میں بانٹتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

7 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

9 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

9 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

10 hours ago