دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سی بی آئی نے سسودیا کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی۔ سی بی آئی نے کہا کہ اگر منیش سسودیا کو ضمانت مل جاتی ہے تو اس سے معاملے کی جانچ متاثر ہو سکتی ہے۔ وہ اس میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔
سسودیا کے وکیل نے کہا کہ عدالتی کارروائی سست رفتاری سے چل رہی ہے۔ اس پر عدالت نے کہا کہ عدالتی کارروائی میں تاخیر ہوئی تو 3 ماہ بعد ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 22 مارچ کو ہوگی۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے 14 مارچ کو سپریم کورٹ نے سسودیا کی کیوریٹیو پٹیشن کو مسترد کر دیا تھا۔ عام آدمی پارٹی نے سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد کیوریٹیو پٹیشن داخل کی تھی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی حکومت نے 17 نومبر 2021 کو قومی دارلحکومت میں شراب کی نئی پالیسی نافذ کی تھی۔ تاہم یہ پالیسی نفاذ کے چند دن بعد ہی تنازعات میں آگئی۔ تنازعہ بڑھنے کے بعد دہلی حکومت نے اس پالیسی کو واپس لے لیا۔
کئی رہنما گرفتار ہو چکے ہیں۔
اس کے بعد دہلی کے چیف سکریٹری کی رپورٹ کی بنیاد پر گورنر وی کے سکسینہ نے کیس کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی۔ سی بی آئی کی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے اس معاملے میں منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔ اس معاملے میں، ای ڈی نے اب تک سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ اور بی آر ایس ایم ایل سی کے کو گرفتار کیا ہے۔ فی الحال ای ڈیکی تحقیقات جا ری ہے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…