قومی

منیش سسودیا کو اب سی بی آئی معاملے میں عدالت سے لگا جھٹکا، 14 دنوں کی بڑھائی گئی حراست

دہلی کے مبینہ شراب گھوٹالے کے معاملے میں منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پیر کے روز معاملے کی سماعت کرتے ہوئے دہلی کے راؤز ایوینیو کورٹ نے سابق نائب وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا کی عدالتی حراست 14 دنوں تک کے لئے بڑھا دی ہے۔ فی الحال منیش سسودیا شراب گھوٹالے کے معاملے میں 22 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ریمانڈ پر ہیں۔ ایسے میں اگرای ڈی کو سسودیا کی ریمانڈ نہیں بھی ملتی ہے تو انہیں دوبارہ تہاڑ بھیجا جائے گا۔

سی بی آئی کی طرف سے درج کئے گئے معاملے میں منیش سسودیا کی عدالتی حراست بڑھائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شراب گھوٹالہ معاملے میں ملزم بنائے گئے منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 26 فروری کو لمبی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ کئی دنوں تک سی بی آئی نے انہیں ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کی تھی اور بعد میں عدالت نے سسودیا کو عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ اس کے بعد شراب گھوٹالہ معاملے میں منی لانڈرنگ معاملوں کی جانچ کر رہی ای ڈی نے سسودیا کو گرفتارکرلیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 9 مارچ کو منیش سسودیا کو تہاڑ جیل میں گرفتار کیا تھا۔ یہاں وہ دہلی حکومت کی 22-2021 کے لئے شراب پالیسی بنانے اور اسے نافذ کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کئے جانے کے بعد سے بند ہیں۔ دہلی حکومت کی شراب پالیسی 22-2021 اب منسوخ ہوچکی ہے۔ شراب پالیسی معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کے پندرہ دن بعد سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کا بنگلہ نئی وزیرتعلیم آتشی مارلینا کو الاٹ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسی ماہ آتشی مارلینا کو منیش سسودیا کے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   کالا جٹھیریا گینگ سے وابستہ غیرقانونی وصولی کی سازش کرنے والے ماسٹر مائنڈ پر مہربان ہوئی مغربی ضلع کی دہلی پولیس!

محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کی طرف سے 14 مارچ کو جاری ایک آفیشیل خط کے مطابق، آتشی مارلینا کو خط جاری ہونے کے آٹھ دن کے اندر اسے اپنی منظوری دینے کو کہا گیا ہے۔ سسودیا متھرا روڈ پر اے بی-17 بنگلے میں رہتے تھے، جس میں پہلے سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت رہا کرتی تھیں۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سال 2015 میں یہ بنگلہ منیش سسودیا کو الاٹ کیا گیا تھا۔

    -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

5 hours ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

5 hours ago