دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو راؤز ایونیو کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں معاملوں میں ضمانت مانگنے والی سسودیا کی درخواست پر اپنا فیصلہ سنایاہے۔ ان کی ضمانت کی درخواست دوسری بار مسترد کر دی گئی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی نچلی عدالت، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے سسودیا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسی نے کہا تھا کہ سسودیا اس گھوٹالے کے ‘کنگ پن’ ہیں اس لیے انھیں ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔ تفتیشی ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ اگر ان کو ضمانت مل جاتی ہے تو وہ شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں اور گواہوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔
اب سسودیا نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ جائیں گے۔ سسودیا کو اس سے قبل سی بی آئی نے 26 فروری 2023 کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی نے انہیں اسی معاملے میں 9 مارچ 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ تب سے وہ عدالتی حراست میں جیل میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…