قومی

Manipur’s civil society organizations will meet HM Amit Shah: منی پور کی سول سوسائٹی تنظیمیں کریں گی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات، متعدد مسائل پر ہوگی بات چیت

منی پور کی متعدد سول سوسائٹی تنظیموں کا ایک مشترکہ وفد پیر کو نئی دہلی میں وزارت داخلہ کے سینئر حکام سے ملاقات کرے گا تاکہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کی حفاظت اور بے گھر ہونے والی برادریوں کی آبادکاری سمیت ان کے کئی مطالبات پر بات چیت کی جا سکے۔ اس ملاقات کے ایجنڈے میں شامل مسائل میں منی پور کی علاقائی سالمیت کا تحفظ، شاہراہوں کو دوبارہ کھولنا، کسانوں اور ان کی کھیتی کی زمینوں کی حفاظت اور ریاست میں 2023 میں پھوٹنے والے نسلی تشدد سے بے گھر ہونے والے لوگوں کی باز آبادکاری شامل ہیں۔

اس وفد میں شامل تنظیموں میں آل منی پور یونائیٹڈ کلبز آرگنائزیشن، کوآرڈینیٹنگ کمیٹی آن منی پور انٹیگریٹی (COCOMI) اور فیڈریشن آف سول سوسائٹی آرگنائزیشنز شامل ہیں۔ دی نیو انڈین ایکسپریس نے COCOMI کے کنوینر کھریجم اتھوبا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ملاقات مرکز کے ساتھ ان کی سابقہ ​​میٹنگ کا فالو اپ ہوگا۔ تاہم اس بار یہ گروپ مشترکہ طور پر نمائندگی کریں گے۔

وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی کریں گے ملاقات

اتھوبا نے کہا کہ ’’ہم وزارت داخلہ کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ یہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ ہماری ملاقات کا پیش خیمہ ہوگا۔ وہ تمام معاملات پر حتمی فیصلے کریں گے۔ کل کی میٹنگ اسی کی تیاری ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہم کسانوں اور ان کی کھیتی کی زمینوں کی حفاظت، شاہراہوں کو کھولنے، بے گھر لوگوں کی آبادکاری وغیرہ سمیت متعدد مسائل پر بات کریں گے۔‘‘

اتھوبا نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کی صورت میں مثبت ردعمل کی توقع کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ نسلی تنازعہ منی پور کی اندرونی تقسیم کا باعث بنا ہے، جس سے میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان تعلقات منقطع ہو گئے ہیں۔ اس تنازعے میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک اور 60,000 کے قریب لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ان بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد ریاست بھر میں ریلیف کیمپوں میں رہ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

5 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

5 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

5 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

6 hours ago