قومی

Manipur Viral Video: خاتون کو برہنہ حالت میں پریڈ کرانے کے کیس میں پولیس نے کی پانچویں گرفتاری، سرچ آپریشن جاری

Manipur Viral Video: منی پور میں ایک خاتون کو برہنہ کرکے پریڈ کرانے کے معاملے میں پولیس نے پانچویں ملزم کو بھی گرفتار کیا ہے۔ جبکہ ویڈیو میں نظر آنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لوگوں نے پرامن مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مرکزی سیکورٹی فورسز مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کل 126 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔ پولیس نے اب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 413 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے مقامی لوگوں سے بھی امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی کہا کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

اہم بات یہ ہے کہ منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی ایم این بیرن سنگھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں اب تک کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر ملزمین کو گرفتار کرنا باقی ہے۔

منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ ہم پوری طرح سے صدمے میں ہیں۔ میں مجرموں کو عبرت ناک سزا کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ اگر ممکن ہوا تو میں سزائے موت کا مطالبہ کروں گا۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ سڑکیں بلاک نہ کریں اور سیکورٹی فورسز کو بھی نہ روکیں۔ میں ریاست کی عوام کی طرف سے اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔

اسی دوران منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کا معاملہ پارلیمنٹ تک پہنچا۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعہ کو بھی ان مسائل پر ہنگامہ ہوا اور ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔ اب اس واقعے کے حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر نے بیان دیا ہے۔ انڈیا ٹی وی سے بات چیت میں متاثرہ کے شوہر نے کہا کہ بھیڑ نے میری بیوی پر جانوروں کی طرح حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس دن یہ ہوا وہ میرے لیے سب سے تکلیف دہ دن تھا۔ متاثرہ کے شوہر نے بتایا کہ بھیڑ اس کی بیوی کو اپنے ساتھ الگ لے گئی۔ انہیں زبردستی کپڑے اتارنے پر بھی مجبور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Manipur Violence: ‘پی ایم مودی اور سنگھیوں کو لوگوں کی نہیں، امیج کی فکر’، منی پور تشدد پر اویسی برہم

اس اسکینڈل کا چرچا گلی گلی سے پارلیمنٹ تک ہو رہا ہے۔ حکمران جماعت سے لے کر اپوزیشن تک اس واقعہ کی مذمت کی گئی۔ متاثرہ خواتین اور ان کے اہل خانہ صدمے میں ہیں۔ ملزم نے خاتون کے ساتھ وحشیانہ فعل کرنے سے قبل اس کے والد اور بھائی کو اس کے سامنے قتل کر دیا تھا۔ متاثرہ کی والدہ نے کہا کہ تباہ شدہ خاندان کے اپنے گاؤں واپس آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ متاثرہ خاتون کی ماں گہرے صدمے میں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ منی پور حکومت نے تشدد کو روکنے یا لوگوں کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

47 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

1 hour ago