قومی

Manipur Violence: منی پور میں تشدد کی آگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی، بڑھی فوج کی تعیناتی، امت شاہ تازہ صورتحال پر قبائلی تنظیم سے کر سکتے ہیں ملاقات

Manipur Violence: منی پور میں 5 اگست کو مزید پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد مزید 800 سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا، انڈیجینس ٹرائبل لیڈرس فورم (آئی ٹی ایل ایف) نے کہا کہ وہ پیر کو وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرنے جا رہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق تنظیم نے کہا کہ وہ ریاست میں جاری پرتشدد واقعات کے حوالے سے وزیر داخلہ سے بات کرے گی۔ اتوار کو تنظیم کے ترجمان گنجا والجوند نے کہا کہ تنظیم کے 4 ارکان اس سلسلے میں دہلی جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں امت شاہ کے دفتر کی جانب سے میٹنگ کے لیے بلایا گیا تھا۔ تاہم وزارت داخلہ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

میتی کے 3 لوگ مارے گئے

منی پور کے امپھال مغربی ضلع میں ہفتہ کی شام ایک بار پھر تشدد بھڑک اٹھا، جس کے دوران 15 مکانات کو جلا دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ لانگول گیمز گاؤں میں مشتعل ہجوم سڑکوں پر نکل آیا، جسے منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے اور حالات کو قابو میں کیا۔ ٹی او آئی کی رپورٹ کے مطابق، ان واقعات میں 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ پہلے جمعہ کو بشنو پر کے موئرانگ کے کواٹکا میں باپ بیٹےاور ان کے پڑوسی کا قتل کر دیا گیا۔ تینوں کا تعلق میتئی برادری سے تھا۔ اس واقعے کے بعد ہفتے کے روز کوکی برادری کے لوگوں کے گھروں کو آگ لگا دی گئی، جس میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دونوں واقعات کا ایک دوسرے سے تعلق ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Manipur Violence: منی پور تشدد پر سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت، ڈی جی پی سے کیے جائیں گے سوال-جواب

COCOMI نے واقعے کی مذمت کی

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان واقعات کے بعد جن لوگوں نے انہیں 30 جون کو استعفیٰ دینے سے روکا تھا وہ بھی وزیر اعلیٰ کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں۔ امپھال کی منی پور انٹیگریشن کوآرڈینیشن کمیٹی (COCOMI) نے بھی ان واقعات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ مرکزی حکومت اس طرح کے گھناؤنے فعل پر خاموش رہی جس میں معصوم جانیں چلی گئیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

3 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

3 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

4 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

4 hours ago