قومی

Manipur Secretariat Fire: منی پور کے سی ایم این بیرن سنگھ کے بنگلے کے قریب شدید آتشزدگی، سکریٹریٹ کمپلیکس میں افراتفری کا ماحول

Manipur Secretariat Fire: منی پور کی راجدھانی امپھال کے اولڈ لیمبولین میں ہائی سیکورٹی سیکریٹریٹ کمپلیکس کے قریب ایک گھر میں آج آگ لگ گئی۔ جس گھر میں آگ لگی وہ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے سرکاری بنگلے سے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔

آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے کہا کہ یہ خالی مکان گوا کے سابق چیف سکریٹری آنجہانی تھانگکھوپاؤ کپگن کا تھا۔ پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

وزیراعلیٰ کے بنگلے کے قریب لگی آگ

جس گھر میں آگ لگی وہ کوکی ان کمپلیکس کے ساتھ واقع ہے، جو امپھال کے بابوپارہ میں منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ کی رہائش گاہ کے سامنے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی پور میں جاری تشدد کی وجہ سے اس گھر کے لوگ پہلے ہی چلے گئے تھے۔

مکان کی چھت لکڑی اور جستی ٹن سے بنی ہوئی تھی جس کی وجہ سے آگ کے شعلے مزید شدت اختیار کر گئے۔ جس کی وجہ سے آگ بجھانے کے لیے تھوبل ضلع سے اضافی فائر ڈیپارٹمنٹ کی مدد لی گئی۔ فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔

کافی عرصے سے خالی تھا گھر

منی پور کے فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام نے بتایا کہ چونکہ مکان ایک سال سے زیادہ عرصے سے خالی پڑا تھا، اس لیے آگ کو بجھانا اور اس پر قابو پانا مشکل تھا۔ منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ کے سیکورٹی قافلے پر پیر (10 جون 2024) کے روز کانگ پوکپی ضلع میں حملہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

44 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

56 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

1 hour ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago