قومی

Man Arrested For Threatening to Kill CM Yogi: شاہین باغ سے گرفتار ہوا سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا ملزم،ہتھیار بھی برآمد

نوئیڈا کے سیکٹر 39 تھانے نے سوشل میڈیا پر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ نوئیڈا پولیس نے یہ گرفتاری دہلی کے شاہین باغ سے کی ہے۔ ملزم کا نام شیخ عطاءاللہ ہے۔ جو کہ اصل میں بنگلہ دیش سے ہے۔پولیس کے مطابق شیخ عطاءاللہ چند سال قبل بنگلہ دیش سے مغربی بنگال کے مالدہ میں رہنے کے لیے آیا تھا۔ اور پھر بعد میں مالدہ سے دہلی آیا اور شاہین باغ کے علاقے میں رہنے لگا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ جس موبائل کے ذریعے اس نے دھمکی آمیز ویڈیو اپ لوڈ کی تھی اسے بھی پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔ جان سے مارنے کی دھمکی والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ نوئیڈا پولیس نے بی این ایس اور آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس نے مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی

اس دھمکی آمیز ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نوئیڈا پولیس ایکشن موڈ میں آگئی تھی۔ فوری طور پر نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو یوگی آدتیہ ناتھ کی قربانی دینے کی بات کرتے ہوئے اور فرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکانے والے تبصرے کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

 نوئیڈا کے ایڈیشنل ڈی سی پی منیش مشرا نے کہا کہ ملزم سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ویڈیو میں ملک میں آئینی عہدے پر فائز عوامی لیڈر کے بارے میں قابل اعتراض، جھوٹی اور اشتعال انگیز باتیں کہہ رہا تھا۔ جس سے کروڑوں ہندوستانی شہریوں کا عقیدہ جڑا ہواہے۔ ملزم نے علیحدگی پسند اور اشتعال انگیز بیانات دے کر فرقہ وارانہ  انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔نوئیڈا پولیس نے ملزم کے سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ پولیس یہ بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے ہندوستان کیسے پہنچا۔ وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے اسے ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے میں مدد کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

57 minutes ago

NIA Raid in Bihar: بہار میں این آئی اے کے چھاپے  سے مچی ہلچل

این آئی اے کی ٹیم چھاپےمارنے کے لیے بدھ کی صبح ویشالی ضلع پہنچی۔ این…

3 hours ago

Supreme Court: سی بی آئی کی ذرخواست پریاسین ملک نہیں دے پائے جواب، کیس کی اگلی سماعت 20 جنوری کو

یاسین ملک اور دیگر پانچ ملزمان کے خلاف دو مقدمات کی سماعت جاری ہے۔ پہلا…

3 hours ago