قومی

West Bengal: قریبی لیڈرکی مبینہ خودکشی پر ممتا بنرجی بولیں۔ آخری دنوں میں انہیں کتنا ذہنی دباؤ جھیلنا پڑا

نئی دہلی :مغربی بنگال اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی ساتھی آشیش بنرجی کی موت کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ 74 سالہ ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈرکی لاش بیربھوم ضلع میں واقع پارٹی دفتر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ ابتدائی طور پر ان کی موت کو مبینہ خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس دوران ممتا بنرجی نے آشیش بنرجی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اشاروں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آشییش بنرجی کے انتقال سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آشیش بنرجی نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ پوری لگن کے ساتھ تدریس اور سماجی خدمت میں گزارا۔ وہ اپنے نرم مزاج اور رام پورہاٹ و بیربھوم کے لوگوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے لیے ہمیشہ جانے جاتے تھے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ آشیش بنرجی پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر اور چیئرمین بھی رہے۔ انہوں نے رام پورہاٹ کی ترقی کے لیے خود کو وقف کر دیا تھا اور علاقے کے لوگوں کے لیے کئی اہم کام انجام دیے تھے۔ تاہم، ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ اتنی طویل عوامی خدمت کے باوجود انہیں بار بار بدنام کیا گیا، ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے اور مسلسل دباؤ میں رکھا گیا۔ٹی ایم سی سربراہ نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے کو مزید تکلیف دہ بنانے والی بات یہ ہے کہ اپنے آخری دنوں میں آشیش بنرجی کو کتنا شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ برداشت کرنا پڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا طویل ریکارڈ رکھنے والے شخص کو جس طرح کی مبینہ اذیت اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، وہ ہم سب کو یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ مسلسل سیاسی دشمنی کی انسانی قیمت آخر کیا ہوتی ہے۔

ممتا بنرجی نے آشیش بنرجی کے اہل خانہ، چاہنے والوں، سابق طلبہ اور ان کے بے شمار مداحوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔دوسری جانب آشییش بنرجی کی موت پر بی جے پی لیڈر شبھیندو ادھیکاری نے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی جانچ کی جائے گی کہ آیا آشیش بنرجی کو کسی نے دھمکی دی تھی۔ انہوں نے شبہ ظاہر کیا کہ ٹی ایم سی کے اندر موجود مبینہ بدعنوان عناصر نے انہیں دھمکیاں دی ہوں گی۔ شبھیندو ادھیکاری کے مطابق، آشیش بنرجی کے لیٹر ہیڈ پر ملنے والے مبینہ خودکشی نوٹ کی بھی جانچ کی جائے گی اور تحریر کی تصدیق کے لیے ہینڈ رائٹنگ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ مبینہ نوٹ میں بنرجی نے اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور سیاست میں آنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Eknath Shinde met PM Modi: وزیر اعظم مودی سے ملے ایکناتھ شندے، خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کے لیے مرکز سے بڑی مالی مدد کی امید

مہاراشٹر میں خشک سالی کی سنگین صورتحال پر تقریباً ایک گھنٹے تک ہوئی بات چیت،…

19 minutes ago

Singer Sunita Rao Story: سونیتا راؤ نے 90 کی دہائی کے ہٹ گانے کا سنایا قصہ، کہا- ’’غلط سنگر کو دیا گیا تھا کریڈٹ‘‘

فلم ’کھلاڑیوں کا کھلاڑی‘ میں ریوینا ٹنڈن کے علاوہ سابق ڈبلیو ڈبلیو ایف، جو اب…

38 minutes ago

PM Narendra Modi Vision: پی ایم مودی کے وژن کو عملی شکل دینے کی سمت بڑا قدم، گوالیار میں ایشیا کے پہلے ٹیلی کام مینوفیکچرنگ زون کی تیاری

جیوتی رادتیہ سندھیا کی پہل سے تقریباً 170 ایکڑ میں تیار ہوگا ٹیلی کام مینوفیکچرنگ…

51 minutes ago