بھارت ایکسپریس۔
منی پور میں ذو خواتین کو برہنہ کر کے پریڈ کرانے کو لے کر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے،انہوں نے کہا جہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان سمیت دیگر کئی ریاستوں کا ذکر کیا ہے ملک کو تقسیم کیا۔ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے منی پور پر بات نہیں کی،انہوں نے منی پور کے ساتھ مغربی بنگال ،چھتیس گڑھ، اور راجستھان کو جو رٓ، لیکن ملک کو تقسیم کیا،ایسا نہیں ہوتا ہے ،خراب چیزیں خراب ہوتی ہیں،ہم پر حملہ کرنے کے لئے کسی بات کو دبایاجائے یہ نامناسب ہے۔ آج یہ لوگ تشدد اور خواتین کے لوٹ کے سودا گر بنائے بن گئے ہیں۔ بنرجی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی مائیں بہنیں سوگوار ہیں۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، انہوں نے بتایا کہ وہ منی پور کے دورے کے حوالے سے دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کر رہی ہیں۔
پی ایم مودی نے کیا کہا؟
پی ایم مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے قبل میڈیا سے کہاکہ “چاہے واقعہ راجستھان کا ہو، چاہے وہ چھتیس گڑھ کا ہو یا منی پور کا، اس ملک میں، ہندوستان کے کسی بھی کونے میں کسی بھی ریاستی حکومت پر سیاسی بحث ہونی چاہیے۔ امن و امان کو اہمیت دی جائے اور خواتین کی عزت کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اہل وطن کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔ قانون اپنی پوری طاقت کے ساتھ ایک کے بعد ایک قدم اٹھائے گا۔ منی پور کی بیٹیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے مجرموں کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا۔
کیا مسئلہ ہے؟
منی پورکی ایک ویڈیو بدھ (19 جولائی) کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس میں مردوں کا ایک گروپ دو خواتین کو برہنہ کر رہا ہے۔ 4 مئی کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ ایک کمیونٹی کی دو خواتین کو برہنہ کر رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…