قومی

Kharge’s health suddenly deteriorated: جموں و کشمیر میں اسٹیج پر کھڑگے کی طبیعت ہوئی خراب، کسی طرح خود کو سنبھالا، کہا- جب تک مودی کو نہیں ہٹادوں تب تک نہیں مروں گا

سری نگر: کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اتوار کے روز جموں و کشمیر کے جسروٹا میں انتخابی مہم کے دوران اچانک بیمار ہو گئے۔ اسٹیج پر تقریر کے دوران کانگریس صدر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ کسی طرح انہوں نے خود کو سنبھالا۔ اس کے بعد دیگر لیڈران بھی ان کی مدد کے لیے آگے آئے۔ کچھ لوگوں نے انہیں صوفے پر بٹھایا اور پنکھا چلانے لگے۔ ان کے جوتے بھی کھول دیے گئے۔ بعد میں جب ان کی حالت مستحکم ہوئی تو انہوں نے مودی حکومت پر زبانی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک نہیں مروں گا جب تک میں مودی کو اقتدار سے بے دخل نہیں کردوں۔

راجیہ سبھا ایم پی نے کہا، ’’مودی جی غیر ضروری طور پر جموں و کشمیر آ رہے ہیں اور نوجوانوں کے لیے جھوٹے آنسو بہا رہے ہیں۔ وہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جب کہ سچائی یہ ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں نوجوانوں کے مستقبل کو محض اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں بھارت نے بے روزگاری میں 45 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سرکاری محکموں میں 65 فیصد عہدے خالی ہیں۔ ان تمام عہدوں پر باہر کے لوگوں کو تعینات کیا جا رہا ہے لیکن یہاں کے مقامی لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’آپ سب نے دیکھا ہوگا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں و کشمیر آنے کے بعد کتنا جھوٹ بولا۔ یہاں آنے کے بعد انہوں نے کانگریس کو بہت گالی دی۔ ان لوگوں نے ہماری پارٹی کے خلاف کس طرح گالیاں دیں۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی اور اس کے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔ بی جے پی لیڈر اپنی شکست دیکھ رہے ہیں، اسی لیے یہ لوگ پریشان ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

35 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

1 hour ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago