قومی

ملیکا ارجن کھڑگے کا بی جے پی لیڈران پرطنز- گنگا میں ڈبکی لگانے سے ختم نہیں ہوگی غریبی، بی جے پی نے کیا چیلنج

Mallikarjun Kharge On Poverty: مدھیہ پردیش کے مہو میں کانگریس کے قومی صدرملیکا ارجن کھڑگے نے پیر(27 جنوری، 2025) کو’جے باپو، جے بھیم، جے سنودھان’ ریلی کوخطاب کیا۔ اس دوران ملیکا ارجن کھڑگے نے بی جے پی کے لیڈران پرطنزکرتے ہوئے کہا کہ گنگا میں ڈبکی لگانے سے غریبی دورنہیں ہوگی۔ ان کا یہ طنزایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اہل خانہ کے ساتھ کمبھ اسنان کے لئے پریاگ راج پہنچے ہیں۔ اسے لے کراب بی جے پی نے پلٹ وارکیا ہے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور ترجمان سنبت پاترا نے ملیکا ارجن کھڑگے، راہل گاندھی اورپرینکا گاندھی پرتنقید کرتے ہوئے انہیں چیلنج دیا ہے۔

امت شاہ نے پریاگ راج مہا کمبھ 2025 میں اہل خانہ سمیت آستھا (عقیدت) کی ڈبکی لگائی۔ اس دوران ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اورکئی سادھو-سنت بھی تھے۔ اس سے پہلے وزیردفاع راجناتھ سنگھ بھی اسنان کے لئے پہنچے۔ وہیں، آئندہ 5 فروری کو وزیراعظم نریندرمودی بھی پریاگ راج پہنچ کراسنان کریں گے۔ اسے لے کرملیکا ارجن کھڑگے نے کہا، “بی جے پی لیڈران میں گنگا میں ڈبکی لگانے کی ہوڑ لگی ہے، گنگا میں ڈبکی لگانے سے غریبی دورنہیں ہوگی، لیکن میں کسی کی آستھا کوٹھیس نہیں پہنچانا چاہتا۔” ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی-آرایس ایس کے لوگوں کو’ملک مخالف’ قراردیا اورکہا کہ کانگریس مذہب کے نام پرغریبوں کا استحصال کبھی برداشت نہیں کرے گی۔

سنبت پاترا نے کانگریس لیڈران کو کیا چیلنج

ملیکا ارجن کھڑگے پرپلٹ وارکرتے ہوئے بی جے پی ترجمان سنبت پاترا نے کہا، “مہا کمبھ کروڑوں سالوں سے آستھا کی علامت ہے۔ پورے ملک میں بھکتی کا بھاؤ اورجذبہ ہے۔ وہیں ایک سیاسی پارٹی اس کا مذاق بنا رہی ہے۔ آج ملیکا ارجن کھڑگے نے جوکہا اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ڈبکی لگانے سے غریبی دورہوجائے گی؟ میں چیلنج کرتا ہوں کھڑگے جی، راہل جی، پرینکا گاندھی جی کوکہ وہ کسی اوردھرم (مذہب) کے آستھا سے متعلق وہ ایسا کہہ سکتے ہیں؟ ہزاروں لوگ حج کرنے جاتے ہیں، ہم احترام کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کا بیان شرمناک ہے۔ کھڑگے جی نے پہلی بار سناتن کے خلاف نہیں کہا ہے۔ انہوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم حکومت میں آئے تو سناتن ختم کردیں گے۔ راہل گاندھی آپ اٹلی جائیے اورخوب ڈبکی لگائیےسوئمنگ پول میں، لیکن ماں گنگا پر ایسے تبصرے مت کیجئے۔ ہمارے لئے گنگا صرف ندی نہیں گنگا ماں ہے۔ ایک طرف ایسے لوگ ہیں جو آستھا کو زندہ رکھتے ہیں اور دوسری طرف ایسے لوگ ہیں، جو مذاق بناتے ہیں۔ آج کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پورے ملک سے اس کے لئے معافی مانگنی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Notice Movie Review: ایک سو پچاس سال پرانی دکان پر سرکاری نوٹس، نظام سے ٹکرائے ارون گوول

’نوٹس‘ کی سب سے بڑی خوبی اس کا سماجی موضوع اور ارون گوول و دیپیکا…

20 minutes ago

Shehzad Poonawalla: ’رائز اینڈ فال 2‘ کے فاتح بنے شہزاد پونا والا، جیتی 35 لاکھ روپے کی انعامی رقم

’رائز اینڈ فال 2‘ میں کامیڈین ہرش گجرال نے اپنی مزاحیہ اداکاری سے خوب رنگ…

54 minutes ago

شریانش موہن نے این سی پی یو ایل کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا، قومی اردو کونسل کے ذمہ داران نے کیا استقبال

ہندوستانی زبانوں اور ادب سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا…

2 hours ago