قومی

Malegaon Tipu Sultan Photo Row: مہاراشٹر کے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ٹیپوسلطان کی تصویرپرہنگامہ، جانئے پورا معاملہ

مہاراشٹرکے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اس وقت ٹیپوسلطان کی تصویرسے متعلق شدید تنازعہ چل رہا ہے۔ ٹیپوسلطان کی تصویرسے متعلق تنازعہ بدستورجاری ہے۔ سماج وادی پارٹی کے کارپوریٹراورڈپٹی میئرشانِ ہند کے دفترمیں ٹیپوسلطان کی تصویرآویزاں کئے جانے کے بعد شیوسینا سمیت ہندوتوا وادی تنظیموں اورکچھ کونسلروں نے احتجاج کیا ہے۔ تنازعہ بڑھنے اور کشیدگی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہرانتظامیہ نے ڈپٹی میئرکے دفترسے تصویرہٹانے کا فیصلہ لیا۔  شہرسکریٹری کا کہنا ہے کہ یہ قدم امن وامان برقراررکھنے اورممکنہ تصادم سے بچنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ پچھلے دوتین دنوں سے اس تصویرسے متعلق شدید تنازعہ چل رہا ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

دفترسے تصویرہٹائے جانے کے بعد ایسا مانا جا رہا تھا کہ تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ حالانکہ اسی درمیان نیا تنازعہ سامنے آگیا ہے۔ پارٹی کارکنان نے مالیگاؤں کی میئرنسرین شیخ کوٹیپوسلطان کی تصویرپیش کی۔ اس دوران کا ایک ویڈیوسوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیوسامنے آنے کے بعد ہندتوا وادی تنظیموں نے پھرناراضگی ظاہرکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے ڈپٹی میئر کے دفترمیں تصویرلگائی گئی اوراب میئرکوتصویرپیش کئے جانے سے تنازعہ مزید گہرا ہوسکتا ہے۔ حالانکہ انتظامیہ نے سبھی سے امن بنائے رکھنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ایسے میں دیکھنا ہوگا کہ میئراورڈپٹی میئرپورے معاملے سے کیسے نمٹ سکتے ہیں۔

سیاسی بیان بازی تیز

اس پورے حادثہ کے بعد شہرکی سیاست میں گرمی آگئی ہے۔ الگ الگ سیاسی پارٹیاں اورتنظیم اس پرردعمل کا اظہارکررہے ہیں۔ فی الحال انتظامیہ کی طرف سے امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پراس پورے معاملے پربحث کافی تیزہوگئی ہے۔ اگرصورتحال پرانتظامیہ نے قابوپالیا توپھرحالات معمول پرآسکتے ہیں، ورنہ یہ معاملہ سیاسی رخ اختیارکر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

5 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

6 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

7 hours ago