قومی

Terrorist Arrested: پلوامہ میں دہشت گرد تنظیم جیش کے خلاف سیکورٹی فورسیز کی بڑی کارروائی

جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیش محمد سے وابستہ ایک مبینہ دہشت گرد معاون کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار شخص کی شناخت مصیب نذیر کے طور پر ہوئی ہے جو پلوامہ کے لادو خریو علاقے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے پولیس نے اس کے قبضے سے ایک زندہ گرینیڈ بھی برآمد کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاری جمعہ کے روز اونتی پورہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی

پولیس ترجمان کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کو ننر مڈورا علاقے میں ایک مشتبہ شخص کی سرگرمیوں سے متعلق مصدقہ اطلاع ملی تھی اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں محاصرہ قائم کر کے تلاشی مہم شروع کی گئی تلاشی کے دوران مصیب نذیر مشتبہ حالت میں پایا گیا اور جانچ میں واضح ہوا کہ اس کے جیش محمد تنظیم سے روابط تھے اور وہ دہشت گردوں کو رسد اور دیگر مدد فراہم کرتا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے ایک گرینیڈ برآمد ہوا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ وہ کسی دہشت گردانہ واردات کی تیاری میں تھا یا کسی منصوبے کا حصہ تھا ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ وہ جنوبی کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کے رابطے میں تھا اور کئی بار ان کے لیے پیغام رساں اور معاون کا کردار ادا کر چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے سیکورٹی ایجنسیاں اب اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ کب سے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھا کن کن دہشت گردوں سے اس کے رابطے تھے اور آیا کسی بڑی سازش میں اس کا کردار موجود تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

30 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago