قومی

NEET UG 2024 Paper Leak, CBI Clean Chit: سی بی آئی کا بڑا فیصلہ، مبینہ ماسٹر مائنڈ سنجیو مکھیا کو کلین چٹ

ملک کے سب سے زیادہ زیرِ بحث میڈیکل داخلہ امتحان NEET-UG 2024 کے پرچہ لیک معاملے میں ایک نیا اور حیران کن موڑ سامنے آیا ہے۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مبینہ مرکزی سازش کار سنجیو کمار عرف سنجیو مکھیا کو اس مقدمے میں کلین چٹ دے دی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق تفصیلی تحقیقات کے باوجود سنجیو مکھیا کے خلاف NEET-UG 2024 کا سوالیہ پرچہ چوری کرنے یا اس کی تقسیم میں ملوث ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا۔ واضح رہے کہ 2024 میں جب پرچہ لیک کا معاملہ سامنے آیا تھا تو بہار پولیس نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر سنجیو مکھیا کو ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا۔ پولیس کو شبہ تھا کہ ماضی میں دیگر امتحانات کے پرچہ لیک معاملات میں نام آنے کی وجہ سے وہ اس سازش کا بھی مبینہ ماسٹر مائنڈ ہو سکتا ہے۔

عدالت سے ضمانت، مگر جیل سے رہائی نہیں

سی بی آئی کی چارج شیٹ میں نام شامل نہ کیے جانے کے بعد سنجیو مکھیا کو NEET-UG 2024 پرچہ لیک کیس میں عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جیل سے رہا ہو جائیں گے، کیونکہ بہار پولیس کی جانب سے دیگر مسابقتی امتحانات کے پرچہ لیک مقدمات میں درج ایف آئی آر کے تحت وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہی رہیں گے۔

سی بی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ NEET-UG 2024 کا سوالیہ پرچہ چوری کرنے، اسے تقسیم کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے والے تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق پوری سازش بے نقاب ہو چکی ہے اور تمام ملزمان کو قانون کے دائرے میں لایا گیا ہے۔

پرچہ لیک تنازع کیسے شروع ہوا؟

4 جون 2024 کو امتحان کے نتائج جاری ہوتے ہی ملک بھر میں تنازع کھڑا ہو گیا۔ تاریخ میں پہلی بار 67 طلبہ نے 720 میں سے مکمل 720 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، جن میں سے کئی امیدوار ایک ہی امتحانی مرکز سے تعلق رکھتے تھے۔ اس کے بعد بہار پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جھارکھنڈ کے ہزار ی باغ میں واقع ایک امتحانی مرکز سے سوالیہ پرچہ چوری کیا گیا تھا اور اسے پٹنہ کے بعض امتحانی مراکز اور محفوظ مقامات پر امیدواروں کو امتحان سے ایک رات پہلے رٹایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

7 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

7 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

8 hours ago