قومی

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ منگل (5 نومبر، 2024) کو سی بی آئی نے ریاست کے غیر قانونی کانکنی گھوٹالہ معاملے میں نیمبو پہاڑ علاقے میں چھاپہ مارا۔ سی بی آئی نے تین ریاستوں میں 16 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں نقدی، سونے اور چاندی کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔ یہ جانکاری افسران نے دی۔

چھاپے سے متعلق بڑی چیزیں:

3 ریاستوں میں 16 مقامات پر چھاپے

عدالت کے حکم پر مقدمہ نومبر 2023 میں درج کیا گیا تھا۔

جھارکھنڈ میں 14 مقامات (11 صاحب گنج اور 3 رانچی)، ایک کولکاتہ، مغربی بنگال اور ایک پٹنہ، بہار میں۔

50 لاکھ نقد، 1 کلو سونا اور کچھ چاندی کے زیورات برآمد ہوئے۔

مختلف مقامات سے 50 لاکھ روپے ضبط

یہ چھاپے جھارکھنڈ کے تین اضلاع صاحب گنج، پاکوڑ اور راج محل میں مارے گئے ہیں۔ تین اضلاع میں جن لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے وہ تمام افراد پنکج مشرا کے قریبی بتائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کولکاتہ اور پٹنہ میں بھی سی بی آئی نے چھاپے مارے ہیں۔ 1200 کروڑ روپے کی غیر قانونی کانکنی کے معاملے میں سی بی آئی نے چھاپے کے دوران مختلف مقامات سے 50 لاکھ روپے ضبط کیے ہیں۔ صاحب گنج میں جن مقامات پر سی بی آئی نے چھاپہ مارا ہے ان میں یہ سات لوگ شامل ہیں۔

راج محل ادھوا کے مہتاب عالم

مرزاچوکی کے رنجن ورما، سنجے جیسوال

برہاروا کے سبرتو پال

ٹنکل بھگت

اودھ کشور سنگھ عرف پترو سنگھ

برہاروا کے بھگوان بھگت

کرشنا شاہ

یہ بھی پڑھیں- BJP believes in batenge to katenge: بانٹنے والے تم ہو اور کاٹنے والے بھی تم ہی ہو، یوگی آدتیہ ناتھ کو ملکارجن کھرگے کا جواب،پی ایم مودی کو بھی بنایا نشانہ

نامکم سے لاکھوں مالیت کی نقدی برآمد

رانچی میں سی بی آئی کی ٹیم پریم پرکاش نامی شخص کے گھر پہنچی۔ نہ صرف پریم پرکاش بلکہ ان کے سی اے جے پوریار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے نامکم کی ایک یونیورسٹی اور اسپتال پر بھی چھاپہ مارا ہے جہاں سے بڑی مقدار میں نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

6 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

6 hours ago