قومی

Maithili Thakur on Bihar Election 2025: لوک گیتوں کی مشہور گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے بتائی اپنی پسندیدہ سیٹ—آئیے جانتے ہیں وہ انتخاب لڑنے کی اہل ہیں یا نہیں؟

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد لوک گلوکارہ میتھلی ٹھاکر نے انتخابی سیاست میں قدم رکھنے کے اشارے دیے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں منعقد 22ویں نرمدا مہوتسو میں شرکت کے دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ نشست کے طور پر مدھوبنی کا نام لیا۔ حال ہی میں بی جے پی کے سینئر رہنماؤں نیتیانند رائے اور ونود تاوڈے سے ان کی ملاقات کے بعد سے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں تیز تھیں۔ جب ان سے ان ملاقاتوں اور انتخاب لڑنے کے امکان پر سوال کیا گیا تو میتھلی نے صاف کہا: ’’اگر ٹکٹ ملتا ہے تو میں اپنے گاؤں کے علاقے مدھوبنی سے ہی لڑنا چاہوں گی۔ وہاں میرا خاص تعلق ہے، وہیں سے سیکھنے کا موقع ملے گا، لوگوں سے ملنا، ان کی باتیں سننا، سب کچھ سمجھنے میں مدد ملے گی۔‘‘

کیا میتھلی ٹھاکر قانونی طور پر الیکشن لڑ سکتی ہیں؟

آئین ہند کے آرٹیکل 173 اور جن نمائندگی ایکٹ 1951 کے مطابق کسی بھی امیدوار کی کم از کم عمر اسمبلی انتخاب کے لیے 25 سال ہونا ضروری ہے۔ میتھلی ٹھاکر کی پیدائش 25 جولائی 2000 کو ہوئی یعنی وہ اب 25 برس کی ہو چکی ہیں اور آئینی طور پر انتخاب لڑنے کی اہل ہیں۔

اہلیت کی دیگر شرائط:

امیدوار بھارت کا شہری ہو

کم از کم عمر 25 برس ہو

متعلقہ ریاست کے کسی حلقے کا ووٹر ہو

کسی مفاد والے سرکاری عہدے پر فائز نہ ہو

پارلیمنٹ یا اسمبلی کے قانون کے تحت نااہل قرار نہ دیا گیا ہو

سیاسی مستقبل کے اشارے

میتھلی ٹھاکر کے اس بیان کو ان کے ممکنہ سیاسی کیریئر کی طرف اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ ان کی مقبولیت ملک بھر میں ہے اور اگر بی جے پی یا این ڈی اے اتحاد میں انہیں موقع ملا تو وہ ایک نئی شناخت کے ساتھ سامنے آ سکتی ہیں۔ فی الحال ان کا بیان بہار کے انتخابی ماحول میں ایک تازہ بحث کو جنم دے چکا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

INDIA Alliance Mega Rally: ایس آئی آر کے معاملے پر سنجے دت نے کھولا محاذ، یکم نومبر کو دہلی میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی

کانگریس کے ہریانہ انچارج نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور بیلٹ پیپر کے…

1 hour ago

India vs New Zealand: تلک ورما بنے ٹیم انڈیا کے ہیرو، بھارت نے پھر کیا کمال، نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو…

1 hour ago

Delhi School Incident: دہلی کے اسکول میں دردناک واقعہ، بارہویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کیمپس میں لگائی آگ، موقع پر ہی موت

دہلی کے کرشنا نگر میں واقع سروودیہ بال ایوم بالیکا ودیالیہ میں بارہویں جماعت کی…

2 hours ago

Priti Adani Calls For Skilled Talent: بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت ضروری: پریتی اڈانی

اڈانی یونیورسٹی کی صدر نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر زور…

2 hours ago