قومی

Iltija Mufti On Hindutva: ’محبوبہ مفتی کی بیٹی کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ہندوتوا پر التجا کے بیان پر راجہ سنگھ برہم

Iltija Mufti On Hindutva: پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے سوشل میڈیا پر ہندوتوا کا حوالہ دیتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کی وجہ سے اب ملک میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ تبصرہ ایکس پر ایک صارف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔ التجا مفتی نے ہندوتوا کو بیماری کہا، جس کے بعد بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ ناراض ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی بیٹی کا بیان غلط ہے۔

ٹی راجہ سنگھ نے کیا گرفتاری کا مطالبہ

انہوں نے کہا، ’’اگر ہم ان کے مذہب پر بیان دیں تو انہیں کیسا لگے گا؟ یہ بیانات ہندوؤں کے جذبات کے خلاف ہیں۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں فوری طور پر گرفتار کرنا چاہیے۔ کوئی کہیں پر کسی کو  چپل سے مار رہا ہے، اس کے لیے التجا مفتیاس کے لیے التجا مفتی بھگوان پر تبصرہ کرتی ہیں۔ کشمیر میں مذہب کے نام پر لوگ کیسے مارے گئے؟ کشمیری پنڈتوں کو وہاں کیسے مارا گیا۔‘‘

کیا تھا التجا مفتی کا بیان

التجا مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ سب دیکھ کر بھگوان رام بھی بے بسی اور شرم سے سر جھکا لیں گے کہ ان کا نام لے کر نابالغ مسلمان بچوں کو صرف اس لیے چپل سے مارا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے رام کا نام لینے سے انکار کر دیا۔ ’ہندوتوا‘ ایک بیماری ہے، جس نے لاکھوں ہندوستانیوں کو متاثر کیا ہے اور بھگوان کے نام کو داغدار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Iltija Mufti’s Controversial Post: ’’ہندوتوا ایک بیماری ہے…‘‘، محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہہ دی بڑی بات

درحقیقت، شیریں خان نامی یوزر کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’مسلم نابالغ لڑکوں پر وحشیانہ حملہ کیا گیا اور انہیں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا گیا، ان مجرموں کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔‘‘

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ایک لڑکا نابالغ بچوں کو چپلوں سے خوب مار رہا ہے اور روتے ہوئے بچے جئے شری رام کے نعرے لگا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع کا ہے۔ لیکن ہماری طرف سے اس ویڈیو کی صداقت کی تصدیق نہیں ہو رہی ہے۔ اور نہ ہی اس ویڈیو کی ٹائمنگ کے حوالے سے کوئی تصدیق ہوئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

IMD Weather Forecast: دہلی-این سی آر میں بڑھے گی سردی ، اگلے 5 دن تک شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں ہو گی بارش

پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 2-3 دن تک گھنا اور بہت گھنا…

2 hours ago

Donald Trump met Nita Ambani and Mukesh Ambani: مکیش اور نیتا امبانی نے حلف برداری کی تقریب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے کی ملاقات، ساتھ میں کیا عشائیہ

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے واشنگٹن…

2 hours ago

Entertainment News: اداکارہ کو نام بدلنے پر مجبور کیا گیا، انہیں مجبوری میں نیہا بننا پڑا، کیوں؟

2006 میں انہوں نے شبانہ رضا سے دوسری شادی کی تھی۔ ایسے میں منوج اور…

2 hours ago