قومی

PM Modi On Mahayuti Civic Poll Win: مہاراشٹر بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی کی شاندار جیت، وزیر اعظم مودی کا عوام سے اظہارِ تشکر

ممبئی: مہاراشٹر کے بلدیاتی اداروں، میونسپل کونسلوں اور نگر پنچایت انتخابات میں مہایوتی کو حاصل ہونے والی بڑی اور فیصلہ کن کامیابی پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور این ڈی اے اتحاد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس جیت کو عوامی اعتماد، ترقی پسند سوچ اور حکومت کی پالیسیوں کی توثیق قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مہاراشٹر کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور اسے عوام کے بھروسے اور ریاست کی ترقی کے عزم کی علامت بتایا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مہاراشٹر مضبوطی کے ساتھ ترقی کے راستے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کونسل اور نگر پنچایت انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور مہایوتی کو آشیرواد دینے پر وہ ریاست کی عوام کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کے مطابق یہ کامیابی بی جے پی کے عوام مرکوز ترقیاتی نظریے میں عوام کے پختہ اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ حکومت نئی توانائی کے ساتھ ریاست کے ہر شہری کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے پارٹی اور اتحاد کے کارکنان کی زمینی سطح پر کی گئی محنت کو بھی سراہا۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بھی مہایوتی کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی کی تاریخی جیت کے لیے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، این ڈی اے کے اتحادیوں، ریاستی صدر رویندر چوہان اور تمام کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جے پی نڈا نے کہا کہ یہ زبردست کامیابی وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ڈبل انجن حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں پر عوام کے اٹل اعتماد کی عکاس ہے۔

بی جے پی کے رکنِ پارلیمان انل بلوُنی نے بھی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر کی باشعور عوام نے مہایوتی کو جو غیر معمولی حمایت دی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مینڈیٹ وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت میں این ڈی اے حکومتوں کی جانب سے سماج کے ہر طبقے کی بہتری اور ہمہ گیر ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات پر عوام کے گہرے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے اس شاندار جیت پر وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس، نائب وزرائے اعلیٰ ایکناتھ شندے اور اجیت پوار سمیت این ڈی اے خاندان کے تمام کارکنان کو مبارکباد دی۔ ادھر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اتوار کے روز انتخابی نتائج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 246 میونسپل کونسلوں اور 42 نگر پنچایتوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور مہایوتی کی کارکردگی ایک تاریخی عوامی فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سے 25 برسوں میں مہاراشٹر کے مقامی بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں ایسی کامیابی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ ان کے مطابق یہ نتیجہ حکومت کی کارکردگی اور عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابی کے ایک سال بعد، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایک بار پھر ریاستی سیاست میں اپنی بالادستی ثابت کر دی ہے۔ مقامی بلدیاتی اداروں کے پہلے دو مرحلوں کے انتخابی نتائج میں بی جے پی نے 288 میں سے 129 بلدیاتی اداروں میں کامیابی حاصل کر کے سب سے بڑی جماعت کے طور پر خود کو منوایا ہے۔ برسرِ اقتدار مہایوتی اتحاد نے ان انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 سے زائد بلدیاتی سیٹوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی قیادت والے اس اتحاد میں شامل ایکناتھ شندے کی شیو سینا نے 51 جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے 33 سیٹوں میں جیت حاصل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

4 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

4 hours ago