ادھو ٹھاکرے کی پارٹی یوبی ٹی کو ایکناتھ شندے کی شیوسینا نے بڑا جھٹکا دیا ہے۔ (فائل فوٹو)
مہاراشٹرمیں ایک بارپھرادھوٹھاکرے کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ شیوسینا ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کے 6 اراکین پارلیمنٹ نے نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کواپنی حمایت دے دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان 6 اراکین پارلیمنٹ نے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط سونپ دیا ہے۔ اس خط میں ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو حمایت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ جن اراکین پارلیمنٹ کے ایکناتھ شندے کے ساتھ جانے کی بات سامنے آئی ہے، ان میں سنجے جادھو، سنجے دیشمکھ، ناگیش پاٹل آشٹیکر، اوم راجے نمبالکر، بھاوصاحب واچکرے اورسنجے دینا پاٹل شامل ہیں۔ اب ادھو ٹھاکرے کے پاس صرف تین لوک سبھا ایم پی ہی باقی بچے ہیں۔
دوسری جانب، بدھ (17 جون، 2026) کوادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا (بالا صاحب ٹھاکرے) میں انتشار کی قیاس آرائیاں تیزہونے پرسنجے راوت نے باغی اراکین پارلیمنٹ کو بدھ کے روز چیلنج دیا کہ اگروہ پارٹی تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے دیں۔ سنجے راوت نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر 2022 کی طرح پارٹی میں پھرانتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی تو مہاراشٹرکی عوام اورشیوسینا (یوبی ٹی) کے اراکین پارلیمنٹ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
سنجے راوت کی پریس کانفرنس میں کون کون شامل؟
سنجے راوت کی پریس کانفرنس میں شیوسینا (یوبی ٹی) کے 9 لوک سبھا اراکین میں سے صرف تین اراکین اروند ساونت، انل دیسائی اورراجا بھاو واجے شامل ہوئے۔ انہوں نے باغی اراکین پارلیمنٹ سے کہا، ’’ادھو ٹھاکرے اورشیوسینا (یوبی ٹی) کے کارکنان نے اراکین پارلیمنٹ کی جیت یقینی بنانے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ اگرپارٹی بدلنا ہے توپہلے استعفیٰ دیں۔‘‘ راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے کہا کہ شیوسینا (یوبی ٹی) کے پاس اراکین پارلیمنٹ کے پارٹی چھوڑںے کی ابھی کوئی باضابطہ جانکاری نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مہاراشٹرکے اراکین پارلیمنٹ کو 15 کروڑروپئے میں خریدا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرترنمول کانگریس اورشیوسینا (یوبی ٹی) جیسی پارٹیوں کوتوڑا جاتا ہے توالیکشن لڑنے کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا ہے۔
ادھو ٹھاکرے نے باغیوں کو دیا یہ بڑا پیغام
دراصل، 14 جون کو ممبئی کے ماتوشری میں ہوئی یوبی ٹی اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ میں ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ جن اراکین پارلیمنٹ کو چھوڑکر جانا ہے، وہ جاسکتے ہیں۔ میٹنگ میں جو 5 اراکین پارلیمنٹ نہیں آئے تھے، ان میں سنجے جادھو، ناگیش پاٹیل آشٹیکر، اومراجے نمبالکر، بھاو صاحب واچکرے اورسنجے دیشمکھ کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کے 9 میں سے 6 اراکین باغی ہوگئے ہیں۔ اب ان کے پاس تین اراکین پارلیمنٹ بچے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کی 25 سالہ عوامی خدمت کا ذکر اس…
یونیورسٹی آف ممبئی کے شعبۂ قانون اور چیف جسٹس ایم سی چھاگلا میموریل ٹرسٹ کے…
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…