Maharashtra Politics: مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے شیو سینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے پر ان کے ’نیچ‘والے بیان کے لئے حملہ کیا ہے۔ سی ایم نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے نے ایکناتھ شندے کو ’نیچ‘کہا ہے۔ وہ مجھے ‘نیچ’ کہہ کر گالیاں دیتے ہیں۔ کسان کا بیٹا، عام مزدور وزیر اعلیٰ بن جائے تو انہیں اچھا نہیں لگتا، وہ ہضم نہیں کر پاتے۔
ایکناتھ شندے نے مزید کہا، ’’اگر آپ دیکھیں تو یہ میری توہین نہیں ہے، یہ تمام کسانوں کے بیٹوں کی توہین ہے، یہ غریبوں کی ماؤں بہنوں کی توہین ہے، میں جس معاشرے سے آیا ہوں، مجھے یقین ہے کہ وہ 26 اپریل کو ووٹنگ کے ذریعے اس کا جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Elections 2024: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے آج تھم جائے گی انتخابی مہم! 88 نشستوں پر 26 کو ہوگی ووٹنگ
قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے درمیان سی ایم ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان لفظوں کی جنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
دیویندر فڑنویس پر ادھو ٹھاکرے کا بڑا بیان
شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ان سے 2019 میں کہا تھا کہ وہ اپنے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کو مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلی کے طور پر ان کی جماعتوں کے درمیان اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کے مطابق تیار کریں گے۔ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ فڑنویس نے انہیں بتایا کہ وہ اگلے دو تین سالوں میں مرکز چلے جائیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کو اپنی…
جنیوا میں اقوام متحدہ میں روس کے سفیر گینیڈی گیٹیلوف نے کہا، "ٹرمپ نے یوکرین…
اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق…
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا، "ایکناتھ شنڈے اس…
دہلی کی ہوا مسلسل دو دنوں سے سنگین زمرے میں ہے، جس کی وجہ سے…
طلباء کمیشن کے دفتر کے باہر سڑکوں پر جمع ہیں، کمیشن کے اعلان کے باوجود…