مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیراعلیٰ وجے روپانی کو مہاراشٹر کے لئے آبزرور مقرر کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے لیڈر کا انتخاب کرنے کے لئے ان دونوں لیڈران کو بڑی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ 4 دسمبرکومیٹنگ میں پارٹی کا لیڈرمنتخب کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ہی وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے بعد حکومت سازی کا راستہ صاف ہوجائے گا۔
مہاراشٹرمیں بی جے پی کو دونوں اتحادی شیو سینا اوراین سی پی کے اراکین اسمبلی کی میٹنگ اورلیڈرکا انتخاب ہوچکا ہے۔ گزشتہ دنوں این سی پی نے اجیت پوار کو اپنا لیڈر منتخب کیا تووہیں شیوسینا نے ایکناتھ شندے کو اپنا لیڈر نامزد کیا تھا۔ تاہم بی جے پی میں ابھی تک یہ عمل مکمل نہیں ہوپایا ہے۔ بی جے پی کے لیڈر کا انتخاب کئے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کا نام طے کرلیا جائے گا۔ مہاراشٹرمیں بی جے پی کا وزیراعلیٰ ہوگا یہ تو طے ہوگیا ہے، لیکن اب وزیراعلیٰ کون ہوگا اورایکناتھ شندے اسے کس حد تک قبول کریں گے، یہ سب سے بڑا سوال ہے۔
اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ بی جے پی کے سینئرلیڈراورسابق وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کا نام فائنل کیا جاتا ہے یا پھرکسی دوسرے لیڈر کے نام کا اعلان کیا جاتا ہے۔ حالانکہ کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے ناراض بتائے جا رہے ہیں اور ابھی تک بات چیت طے نہیں ہو سکی ہے۔ وہیں اجیت پوار آج پھر دہلی آرہے ہیں اور وہ وزیرداخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔
بی جے پی اراکین اسمبلی کی میٹنگ میں جس لیڈر کے نام پر مہرلگے گی، اسی کی قیادت میں مہاراشٹرمیں مہایوتی کی حکومت کی تشکیل سے متعلق دعویٰ پیش کیا جائے گا۔ مہایوتی میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ سب کی نظریں اسی بات پرمرکوزہیں کہ بی جے پی کا لیڈرکون ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، دیویندر فڑنویس اس دوڑمیں سب سے آگے چل رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک مسلسل مہا کمبھ کی خبریں نمایاں طور پر نشر کر…
مرکزی الیکشن کمیشن نے دہلی کے الیکشن کمشنر سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی…
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو جمعرات کی شام بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی…
فرانس نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو فروری 2025 میں پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلی…
صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ وقف جائیدادوں کا تحفظ حکومت…