قومی

Maharashtra Election 2024:’بر سرِ اقتدار آنے کے 48 گھنٹے کے اندر…’، ایم این ایس چیف راج ٹھاکرے نے مہاراشٹر انتخابات کے درمیان دیا بڑا بیان

نئی دہلی: مہاراشٹر نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے نے جمعہ (15 نومبر) کو شہریوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کو خوشحال بنانے کے لیے ان کی پارٹی کو ووٹ دیں۔ تھانے شہر اور کلیان میں کئی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ریاست میں سیاسی عدم استحکام پر تنقید کی اور کہا کہ اسے مکمل تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ سیاسی اور ذاتی اختلافات میں الجھنے کے بجائے مہاراشٹر کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیں۔

راج ٹھاکرے نے کہا، حقیقی ترقی کے لیے ایم این ایس کو ووٹ دیں۔ ان کی پارٹی اقتدار میں آنے کے 48 گھنٹوں کے اندر مساجد پر لاؤڈ اسپیکر کا مسئلہ حل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ک مذہبی سرگرمیوں سے دوسروں کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ مذہب صرف گھروں تک محدود رہنا چاہیے۔ سڑکیں نماز کے لیے نہیں ہیں۔

ایم این ایس نے جاری کیا منشور 

واضح رہے کہ راج ٹھاکرے نے اپنی پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا ہے، جسے انہوں نے ‘ہم یہ کریں گے’ کا نام دیا ہے۔ ان کے منشور میں پینے کے پانی، خواتین کی حفاظت، تعلیم، روزگار، بجلی، کوڑے کا نظام، انٹرنیٹ کی دستیابی، کھیل کے میدان اور ریاست کی صنعت کو فروغ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کی توجہ مراٹھی شناخت، مراٹھی ادب، گڑھ اور قلعہ کی ترویج اور مہاراشٹر سے متعلق تمام مقامات کو مالا مال کرنے پر مرکوز رہے گی۔ راج ٹھاکرے نے کہا، اب میں وہ میٹنگ نہیں کروں گا جو 17 نومبر کو تجویز کی گئی تھیں۔ میرے پاس صرف ڈیڑھ دن باقی ہیں۔ ایسے میں اجلاس سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کرنا آسان نہیں ہے۔

مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے ایک ہی مرحلے میں 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس کے بعد انتخابی نتائج کا اعلان 23 نومبر کیا جائے گا۔ اور 18 نومبر انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

IMD Weather Forecast: دہلی-این سی آر میں بڑھے گی سردی ، اگلے 5 دن تک شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں ہو گی بارش

پنجاب، ہریانہ، شمالی راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 2-3 دن تک گھنا اور بہت گھنا…

2 hours ago

Donald Trump met Nita Ambani and Mukesh Ambani: مکیش اور نیتا امبانی نے حلف برداری کی تقریب سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے کی ملاقات، ساتھ میں کیا عشائیہ

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی اور ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی نے واشنگٹن…

2 hours ago

Entertainment News: اداکارہ کو نام بدلنے پر مجبور کیا گیا، انہیں مجبوری میں نیہا بننا پڑا، کیوں؟

2006 میں انہوں نے شبانہ رضا سے دوسری شادی کی تھی۔ ایسے میں منوج اور…

2 hours ago