ممبئی: مہاراشٹر ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاست میں مکھیہ منتری ماجھی لاڈکی بہن یوجنا کے تحت جنوری مہینے کی رقم ایڈوانس میں دینے پر روک لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ بلدیاتی انتخابات کے سبب نافذ ضابطۂ اخلاق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل خواتین کو ہر ماہ 1,500 روپے کی مالی امداد دی جاتی ہے، جس سے ایک کروڑ سے زائد خواتین مستفید ہو رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ریاستی حکومت نے مکر سنکرانتی کے موقع پر دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کی دو قسطیں ایک ساتھ (کل 3,000 روپے) مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ، اس اعلان پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے اعتراض ظاہر کیا اور اسے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا۔
مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سکریٹری سندیش کونڈولیکر نے ریاستی الیکشن کمیشن کو ایک شکایتی خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا کہ ووٹنگ سے محض ایک دن قبل (15 جنوری کو 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ) اتنی بڑی رقم کی منتقلی خواتین ووٹروں کو متاثر کرنے کے مترادف ہے اور یہ ’اجتماعی سرکاری رشوت‘ کے برابر ہے۔
ای سی نے چیف سکریٹری سے مانگی وضاحت
شکایت موصول ہونے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری راجیش اگروال سے رپورٹ طلب کی اور وضاحت مانگی۔ چیف سکریٹری نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لاڈکی بہن اسکیم ایک مسلسل جاری رہنے والی اسکیم ہے، جیسے سنجے گاندھی نرا دھر اسکیم، اور انتخابی اعلان سے پہلے شروع ہونے والی ایسی اسکیموں کو ضابطۂ اخلاق کے دوران جاری رکھنے کی اجازت ہوتی ہے۔
دسمبر 2025 کی دی جا سکتی ہے باقاعدہ قسط
حالانکہ، الیکشن کمیشن نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2025 کی باقاعدہ قسط (1,500 روپے) دی جا سکتی ہے، لیکن جنوری 2026 کی قسط ایڈوانس میں جمع نہیں کی جا سکتی۔ اس کے علاوہ، نئے مستحقین کا انتخاب یا کسی اضافی فائدے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ کمیشن کے اس فیصلے کے باعث حکومت کو 14 جنوری سے پہلے جنوری کی قسط منتقل کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔
انتخابی پابندیوں سے آزاد ہے لاڈکی بہن اسکیم
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اس سے قبل کہا تھا کہ یہ اسکیم انتخابی پابندیوں سے آزاد ہے اور خواتین کو ان کا حق ملتا رہے گا۔ وہیں، کانگریس نے واضح کیا کہ وہ اسکیم کی مخالف نہیں ہے، لیکن انتخابات سے قبل ایڈوانس ادائیگی کو مناسب نہیں سمجھتی۔ بی جے پی لیڈران نے کانگریس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے خواتین مخالف رویہ قرار دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
نیشنل بک ٹرسٹ، انڈیا نے ڈاکٹر ایم ڈی شمس اقبال اور ان کے اہل خانہ…
عمر یاگی کو 2025 میں دو دیگر سائنس دانوں کے ساتھ کیمسٹری کا نوبل انعام…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سردار پٹیل نے ہندوستان کے جغرافیائی، سیاسی…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا،…
آزادی کے بعد 500 سے زائد شاہی ریاستوں کو ہندوستانی یونین میں شامل کرکے ملک…
وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس…