بارامتی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے صدر اجیت پوار کی آخری رسومات جمعرات کے روز ان کے سیاسی گڑھ بارامتی میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ آخری رسومات کے موقع پر پوار کا پورا خاندان موجود تھا۔ ان کے دونوں بیٹوں نے انہیں مُکھیہ اگنی دی۔ اجیت پوار کی موت ایک طیارہ حادثے میں ہو گئی تھی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور کئی سینئر سیاسی لیڈران نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر نتن نوین، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ راج ٹھاکرے سمیت کئی اہم شخصیات موجود رہیں۔ اس سے قبل اجیت پوار کی آخری یاترا میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ آخری یاترا کے دوران سڑکوں پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال دیکھنے میں آئی۔
مہاراشٹر میں تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان
اس افسوسناک واقعے کے مد نظر مہاراشٹر حکومت نے تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران ریاست بھر کی تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم آدھا جھکا رہے گا۔ پولیس نے طیارہ حادثے کے سلسلے میں حادثاتی موت کی رپورٹ (اے ڈی آر) درج کر لی ہے۔ اس کے علاوہ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) نے بھی جانچ اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔
لیئر جیٹ 45 طیارے میں سوار تھے اجیت پوار
وی ٹی-ایس ایس کے رجسٹریشن نمبر والا یہ طیارہ وی ایس آر وینچرز کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ وی ایس آر کے زیرِ انتظام لیئر جیٹ 45 طیارے (رجسٹریشن وی ٹی-ایس ایس کے) میں نائب وزیر اعلیٰ پوار کے علاوہ ایک پرسنل سکیورٹی آفیسر (پی ایس او)، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ اور دو کریو ممبران، جن میں ایک پائلٹ اِن کمانڈ (پی آئی سی) اور ایک سیکنڈ اِن کمانڈ (ایس آئی سی) شامل تھے، سوار تھے۔
مہلوکین کی شناخت ودِت جادھو (مرد) اور پنکی مالی (خاتون) کے طور پر ہوئی ہے۔ مسافر فہرست کے مطابق کریو ممبران میں پی آئی سی سمت کپور اور ایس آئی سی شنبھوی پاٹھک شامل تھیں۔
لیئر جیٹ 45 تھا حادثے کا شکار طیارہ
شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے فراہم کی گئی مکمل معلومات کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ لیئر جیٹ 45 تھا، جس کا رجسٹریشن وی ٹی-ایس ایس کے تھا اور اسے آپریٹر وی ایس آر وینچرز مینیج کر رہا تھا۔ فلائٹ کریو کی جانب سے ابتدائی لینڈنگ سیکوئنس کو منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد، طیارے کو ٹھیک رات 8 بج کر 43 منٹ پر رن وے 11 پر اترنے کی اجازت دی گئی تھی۔
وزارت نے تشویشناک مثال کی طرف کیا اشارہ
وزارت نے ایک تشویشناک مثال کی طرف بھی اشارہ کیا اور بتایا کہ 14 ستمبر 2023 کو اسی کمپنی کا ایک اور لیئر جیٹ 45، جس کا رجسٹریشن وی ٹی-ڈی بی ایل تھا، ممبئی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایک الگ حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ وہ واقعہ ابھی تک حکام کی جانچ کے دائرے میں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کوہلی ورلڈ کپ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل رہے ہیں۔ انہوں…
چراغ پاسوان کی ایل جے پی (رام ولاس)، اپیندر کشواہا کی آر ایل ایم اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکھ مذہب کے تیسرے گرو، شری گرو امرداس جی…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بنگال نشاۃ ثانیہ کے عظیم ستون اور معروف سماجی…
وراٹ کوہلی کو نمبر 3 سے ہٹانا اگرچہ ایک بڑا فیصلہ ہوگا۔ وراٹ کوہلی نے…
آچاریہ پرمود کرشنم نے کہا کہ شری کلکی دھام کی تعمیر کے لیے انہوں نے…