مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس۔ (فائل فوٹو)
سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابوعاصم اعظمی کی طرف سے مغل حکمراں اورنگ زیب کو عظیم بتائے جانے کے بعد سے سیاسی گھمسان مچا ہوا ہے۔ اس درمیان مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ ہم سبھی لوگوں کو لگتا ہے کہ چھترپتی سنبھاجی نگر (سابقہ میں اورنگ آباد) سے مغل بادشاہ اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کردیا جائے۔ حالانکہ ایسا کرنا صرف قانون پر عمل کرنے کے بعد ہی ممکن ہے۔
وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس کا کہنا ہے کہ اورنگ زیب کی قبرآرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے تحت ایک محفوظ یادگار ہے۔ کانگریس کے دورمیں اورنگ زیب کی قبرکواے ایس آئی کو ذمہ داری دی گئی۔ چھترپتی سنبھاجی نگر ضلع میں واقع اورنگ زیب کی قبر کو منہدم کرنے کا مطالبہ بی جے پی ستارا رکن پارلیمنٹ ادین راجے بھوسلے نے کیا تھا، جس کا جواب دیویندر فڑنویس نے دیا ہے۔ سکھ مذہب کی بنیاد رکھنے والے دس گرووں میں سے نویں گروتیغ بہادرکی 350ویں یومِ شہادت کی یاد میں منعقدہ ‘گرمت سماگم’ کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ نے کہا، “ہم سب ایک ہی بات پریقین رکھتے ہیں، لیکن قانون کے تحت کچھ ہونا چاہئے۔”
یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سماجوادی پارٹی پر بولا حملہ
سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی کواورنگ زیب کی تعریف کرنے کے لئے پورے بجٹ سیشن کے لئے معطل کردیا گیا۔ اورنگ زیب کی قبرمبینہ طور پراس وقت سے مہاراشٹر میں ایک سیاسی موضوع بنی ہوئی ہے، جب سے وکی کوشل اسٹارر چھاوا ریلیز ہوئی ہے، جس میں مراٹھا راجا چھترپتی شیواجی مہاراج کے بیٹے سنبھاجی مہاراج کو پکڑنے اوران کے قتل کودکھایا گیا ہے۔ اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں ابوعاصم اعظمی کے بیان سے متعلق سماجوادی پارٹی پر حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس کمبخت کو پارٹی سے نکالو۔ اگرنہ ہو پائے تو یوپی بھیج دو، ٹھیک کردیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
روپی سورین کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر، صدر دروپدی…
نئی دہلی میں ’سیوا سنکلپ - راشٹر نرمان کے 25 سال‘ تقریب کا انعقاد، خدمت،…
ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی باکسر کپل پوکھریا کا اگلا…
نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…
ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…