-بھارت ایکسپریس
Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹرکے وسئی ورار میں جم کرہنگامہ ہوا ہے۔ یہاں بہوجن وکاس اگھاڑی نے بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے پرپیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔ حالانکہ ونود تاؤڑے نے ان الزامات سے انکار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیسے ان کے نہیں تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک ہوٹل میں جب یہ جھگڑا ہوا، اس وقت بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے اور نالا سوپارہ کے بی جے پی امیدوار راجن نائک کو بہوجن وکاس اگھاڑی کے کارکنان نے گھیرلیا۔ پورا حادثہ ورار ایسٹ منویل پاڑہ کے ووانت ہوٹل میں پیش آیا۔
گاڑی کی جانچ کرنے کا مطالبہ
بہوجن وکاس اگھاڑی کے لیڈران نے بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے کی گاڑی کی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ووٹنگ سے ٹھیک ایک دن پہلے ہوئے اس حادثہ نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ اپوزیشن اس پورے معاملے پر بی جے پی کو گھیر رہا ہے۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر کی سبھی 288 سیٹوں پرکل ووٹنگ ہونے والی ہے۔
بی جے پی پیسے اورطاقت سے الیکشن کی کوشش میں مصروف: پرینکا چترویدی
اس درمیان شیوسینا (یوبی ٹی) کی لیڈر پرینکا چترویدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف پیسے اور طاقت کے زورپر الیکشن جیتنے کی کوشش میں لگی ہے، جو کام الیکشن کمیشن کو کرنا چاہئے تھا، وہ عام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کومعاملے میں نوٹس لینا چاہئے۔ الیکشن کمیشن سے متعلق ہمارا بھروسہ ٹوٹ گیا ہے۔ دن رات ہمارے لیڈران کے بیگ چیک ہوتے رہے، لیکن کچھ نہیں ملا۔ وہیں بی جے پی لیڈر ونود تاؤڑے کا بیگ چیک نہیں کیا گیا، وہ پیسے تقسیم کررہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کو فوراً ایکشن لینا چاہئے: نانا پٹولے
مہاراشٹرکانگریس کے صدرنانا پٹولے نے کہا کہ انتخابی تشہیربند ہونے کے بعد ونود تاؤڑے وہاں کیا کررہے تھے۔ الیکشن کمیشن کے ضوابط کی انہوں نے خلاف ورزی کی ہے۔ بی جے پی نے مہاراشٹرمیں حکومت کو توڑنے کے لئے اراکین اسمبلی کو خریدا تھا، یہ سب کو معلوم ہے۔ اب ہارنے کے ڈر سے وہ مہاراشٹر کے لوگوں کو پیسہ تقسیم کرکے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کا موقف واضح ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو فوراً ایکشن لینا چاہئے۔
-بھارت ایکسپریس
نئے سال کے موقع پر بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 22 جنوری سے ٹی ٹوئنٹی…
وزیر اعظم کے اس دورے میں دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی…
ممبئی کے ٹھاکر دوار روڈ پر نیمانی باڑی میں منعقد شری ودیا کوٹی کُم کُمارچن…
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایکس پوسٹ میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کی…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی میوچل فنڈ (ایم ایف) کی صنعت میں گزشتہ…
مالی سال 23 میں 2.18 لاکھ کروڑ روپے تھا۔تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن (او این…