قومی

PM Bratislava Visit: سلوواکیہ میں مہادیو کیرتن پروجیکٹ کی گونج، وزیر اعظم مودی نے بھارت-سلوواکیہ ثقافتی رشتوں کی منفرد مثال قرار دیا

نئی دہلی :سلوواکیہ کے دو روزہ دورے پر پہنچے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا براتیسلاوا میں پرتپاک کیا گیا، جہاں مقامی فنکاروں نے اپنی شاندار ثقافتی اور روحانی پیشکشوں سے مہمانوں کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر مہادیو کیرتن پروجیکٹ کی جانب سے پیش کی گئی خصوصی روحانی پرفارمنس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی، جسے وزیر اعظم مودی نے بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان مضبوط ثقافتی تعلقات کی علامت قرار دیا۔وزیر اعظم مودی نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک 44 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں مہادیو کیرتن پروجیکٹ کے ارکان ’’شَمبھو، شَمبھو‘‘ کا جاپ کرتے اور مختلف موسیقی کے آلات کے ذریعے روح پرور ماحول پیدا کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں وزیر اعظم مودی بھی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تالیاں بجاتے دکھائی دیے۔ پروگرام کے اختتام پر انہوں نے اوم شانتی کہہ کر فنکاروں کا خیرمقدم کیا۔

اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم مودی نے اس روحانی موسیقی کے گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروجیکٹ بھارت اور سلوواکیہ کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی روابط کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ براتیسلاوا میں اس گروپ کی پیشکش دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی اور یہ دیکھنا متاثر کن تھا کہ ٹیم بھارتی روحانی روایات، سنسکرت منتروں اور ہندوستانی ثقافتی ورثے سے گہری وابستگی رکھتی ہے۔وزیر اعظم نے مہادیو کیرتن پروجیکٹ کے بانی میرک ژیلینیک اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا۔ میرک ژیلینیک پیشے کے اعتبار سے ڈرمر ہیں اور سلوواکیہ کے معروف روحانی موسیقی گروپ مہادیو کیرتن پروجیکٹ کے بانی ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب معلومات کے مطابق میرک نے بھارت کے دورے سے متاثر ہو کر بھارتی بھجنوں، منتروں اور کیرتن کی روایت کو سلوواکیہ کے عوام تک پہنچانے کا بیڑا اٹھایا۔

دوسری جانب میرک ژیلینیک نے بھی ان لمحات کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے وزیر اعظم  مودی نے ان کی روحانی موسیقی کی پیشکش کو پسند کیا، جو ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔وزیر اعظم مودی نے اپنے دورۂ سلوواکیہ کے دوران وہاں کے روایتی استقبال کا بھی ذکر کیا۔ انہیں سلوواک روایت کے مطابق روٹی اور نمک پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔ مودی نے اسے سلوواکیہ کی ثقافتی شناخت، دوستی اور خیرسگالی کی خوبصورت علامت قرار دیا۔ انہوں نے مایجاوا خطے کے لوک فنکاروں کے گروپ کوپنیشیارک کی ثقافتی پیشکش بھی دیکھی اور کہا کہ ایسی لوک روایات کسی قوم کی تاریخ اور ثقافت کو محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس دورے نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی نئی مثال قائم کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LEARN FROM THE WORLD BUT DESIGN FOR INDIA: ”دنیا سے سیکھیں، لیکن ہندوستان کے لیے ڈیزائن کریں“

دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ کا پائیدار ترقی، اختراع اور طلبہ کی…

32 minutes ago

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

4 hours ago