قومی

An unexpected increase in air traffic: مہا کمبھ اور شادیوں کے سیزن نے کیاہوائی ٹریفک میں غیرمتوقع اضافہ، ایئرلائنز، ٹور پلانرز اور ہوٹلز کے لیے رہا بہترین سیزن

جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں رواں سال مہاکمبھ اور شادیوں کے سلسلوں کے سبب ہندوستان میں سفری مانگ میں غیرمتوقع اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سال کا یہ سیزن ایئر لائنز، ٹور پلانرز اور ہوٹل والوں کے لیے حالیہ تاریخ میں سب سے مصروف ترین سیزن رہا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی طیاروں نے فروری میں 14 ملین گھریلو مسافروں کی نقل و حمل کی، جو کہ عام طور پر سال کے مصروف ترین مہینے دسمبر کے اعداد و شمار سے محض 6 فیصد کم ہے۔

آئی ٹی کیو ٹیکنالوجیز کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر انل پراشر نے کہا کہ ’’اس فروری میں 500,000 یومیہ مسافروں کی تعداد اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے، جس کی بنیادی وجہ مہاکمبھ تھا۔‘‘ جنوری کے وسط سے فروری تک جاری رہنے والے مہا کمبھ نے مسافروں کی تعداد میں اس غیرمتوقع اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس چھ ہفتے کے میلے کے دوران پریاگ راج کے ہوائی اڈے پر ٹریفک میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے روزانہ 100 سے زیادہ پروازیں چلتی ہیں۔

چھوٹے شہروں سے بھی آئی مسافروں کی بڑی تعداد

لکھنؤ، وارانسی، ایودھیا اور نئی دہلی سمیت قریبی ہوائی اڈوں پر بھی مسافروں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ MakeMyTrip کے شریک بانی اور سی ای او راجیش ماگو نے نوٹ کیا کہ 50% سے زیادہ ہوائی مسافر بڑے ہندوستانی شہروں سے تھے، لیکن چھوٹے شہروں جیسے میسور، دھارواڑ اور منگلور کے مسافروں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، جو اپنی پروازوں کے لیے بنگلورو اور حیدرآباد جیسے بڑے مرکزوں کا سفر کرتے تھے۔

کمبھ کے ساتھ ساتھ شادی کے سیزن نے بھی ہوائی سفر میں تیزی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ IHCL میں راجستھان کے ایریا ڈائرکٹر اشوک سنگھ راٹھور نے بتایا کہ اس سال شادی کا سیزن توقعات سے زیادہ مصروف تھا۔ انھوں نے کہا ’’اس سال رام باغ پیلس میں شادی کی بکنگ اب تک کی سب سے زیادہ رہی ہے۔‘‘

سیاحت کے میدان میں بھی آ رہی ہے بہتری

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ مثبت رجحانات جاری رہیں گے کیوں کہ مہا کمبھ اور شادی کے سیزن کے مشترکہ اثر نے ہندوستان کے ہوائی سفر کو سال کا ایک مضبوط آغاز دیا ہے۔ وہیں موسم گرما کے لیے ابتدائی بکنگ مثبت علامات ظاہر کرتی ہے، جو ہندوستان کے شعبۂ سیاحت کی ترقی کی نشان دہی کرتی ہے۔ لہٰذا نئے راستوں اور ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ یہ صنعت آنے والے مہینوں میں مزید ترقی کی طرف گامزن ہے۔

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

59 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

1 hour ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

1 hour ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

2 hours ago