بھارت ایکسپریس /اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کا پتہ لگانے کے لیے ریاستی سطح پر سروے جاری تھا۔ غیر تسلیم شدہ مدارس کا پتہ لگانے اور ان کی فنڈنگ، آمدنی کے ذرائع، ان کا انتظام کرنے والی تنظیموں اور نصاب کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے یہ سروے 10 ستمبر کو شروع ہوا تھا۔ اتر پردیش کے اقلیتی بہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ نے بتایا کہ ریاست میں مدارس کا سروے 15 نومبر کو مکمل ہو چکا ہے، اور اب حکومت کے ساتھ میٹنگ کی جائے گی۔ 15 اضلاع کی رپورٹیں رہ گئی تھیں جو آج آئیں گی۔ تقریبا 8500 مدارس کی اطلاع ملی ہے جو غیر تسلیم شدہ ہیں۔ یہ سروے اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مدارس کی عمارت، تعلیمی حیثیت، ان کا معیار اور مدارس میں تعلیم کا اچھا نظام موجود ہو،” اقلیتی بہبود کے وزیر دھرم پال سنگھ نے کہا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت مدارس کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ریاست کے 75 اضلاع میں کامیاب سروے نے ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے اور یہ مدارس کو تعلیم کے مرکزی دھارے میں لانے اور ان کے تدریسی معیار کو بہتر بنانے میں بہت آگےلیکر جائے گا۔
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…