مدھیہ پردیش کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں کیا ٹاپ۔
برہان پور: برہان پور کے ماجد حسین نے جے ای ای مینس میں پورے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے قومی سطح کے انجینئرنگ بھرتی امتحان میں 99.9992 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ ماجد کی کامیابی پر ان کے خاندان میں جشن کا ماحول ہے۔
ماجد حسین نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ جب وہ 11 ویں کلاس میں تھے تو انہوں نے ایک پرائیویٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ جوائن کر لیا تھا۔ تقریباً دو سال کی محنت کا نتیجہ ہے کہ اب JEE-Mains 2025 میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ماجد نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے گھر والوں کو دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے شروع سے ہی اپنے خاندان کی حمایت حاصل رہی۔ میرے والد نے مجھے اچھی تعلیم دی اور مجھے اپنے اساتذہ کا بھی بہت تعاون ملا۔ میری توجہ اب ایڈوانس میں اچھا رینک حاصل کرنے پر ہے تاکہ میں ایک اچھا انجینئر بن سکوں۔‘‘
ماجد کی والدہ سکینہ حسین نے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماجد نے JEE-Mains 2025 میں 99.99 پرسنٹائل حاصل کیا ہے۔ میں بہت خوش ہوں کہ میرے بیٹے نے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ماجد اپنی پڑھائی تئیں ایماندار اور وقف تھا۔ میں دوسرے بچوں سے بھی کہنا چاہوں گی کہ وہ محنت کرتے رہیں تاکہ وہ کامیابی حاصل کر سکیں۔‘‘
ماجد حسین نے IIT-JEE مینز 2025 میں 99.9992 پرسنٹائل اسکور کرکے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف ان کا خاندان خوش ہے بلکہ اسکول اور شہر کے لوگ بھی فخر محسوس کررہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
پوسٹر میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران خواتین کی سلامتی کے لیے شروع…
راہل گاندھی نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ جب تک عرضی میں اٹھائے…
دہلی ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ٹریفک متاثر…
ٹرسٹ کے سکریٹری عاصم رضا کے مطابق ایوارڈ آئندہ یکم نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے…
اڈانی گروپ نے ممبئی کے ماٹونگا میں دھاراوی بازآبادکاری منصوبے کے تحت 10,432 بازآبادکاری مکانات…
سفارت خانے کے مطابق، اس کے افسران نے ان اسپتالوں کا دورہ کیا ہے جہاں…