-بھارت ایکسپریس
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ بھوپال کے منوبھن ٹیکری کے ساتھ ریاست کے جبل پوراوراندورمیں بھی امرشہید ہیمو کالانی کا مجسمہ نصب کیا جائے گا۔ سندھی ثقافت قدیم ترین ثقافت ہے۔ اس کی خصوصیات کو ظاہر کرنے والا ایک میوزیم دارالحکومت بھوپال میں بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے گھرسندھی لوگوں کو کم قیمت پر پٹوں کی فراہمی کے لئے معیارات طے کئے گئے ہیں۔ اس کے مطابق ریاست کے مختلف مقامات پراہل سندھی بے گھرافراد کو پٹوں کی فراہمی کا کام کیا جائے گا۔ سندھی بے گھر افراد کو خصوصی کیمپ لگا کرزمین کے مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے آج بھوپال کے بھیل دشہرہ گراؤنڈ میں شہید ہیموکالانی کی صد سالہ پیدائش تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سندھی برادری کے مفاد میں اہم اعلانات کئے۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاستی حکومت نے لداخ میں دریائے سندھ کے گھاٹوں پرہرسال جون کے مہینے میں منعقد ہونے والے سندھودرشن میلے میں ریاست کے مسافروں کوبھیجنے کے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ کورونا اوردیگر وجوہات کی وجہ سے اسے تسلسل نہیں مل سکا۔ اس سال، مکھیہ منتری تیرتھ درشن یوجنا کے تحت، فی مسافرکوسندھو درشن میلے میں لے جانے کے لئے 25,000 روپئے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ سندھی ساہتیہ اکادمی کا بجٹ بڑھا کر 5 کروڑ روپئے سالانہ کیا جائے گا۔
سندھی بے گھر افراد کو ملیں گے زمین کے مالکانہ حقوق
وزیراعلیٰ چوہان نے تقریب میں کہا کہ سندھی برادری کے برسوں پرانے مطالبات کو پورا کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے پٹوں کی فراہمی کے لئے پریمیم کی شرح میں خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے مطابق 45 مربع میٹرتک مفت لیزدی جائے گی۔ اس وقت 150 مربع میٹر تک کی اراضی پر 5 فیصد شرح لاگو ہے، جسے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پریمیم کی شرح 150 مربع میٹر سے کم کرکے 200 مربع میٹرکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو موجودہ 10 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردیا گیا ہے۔ کمرشیل استعمال کے پلاٹ کے لئے فی الحال 20 مربع میٹرتک 25 فیصد کی شرح رائج ہے، اب اس زمرے میں نئی شرح صرف 5 فیصد ہوگی۔
وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ بھوپال سیہورمین روڈ پرایک پلاٹ کے معاملے میں اگر 1614 مربع فٹ رہائشی علاقے کی مارکیٹ ویلیو1 کروڑ 8 لاکھ روپئے ہے تو قابل ادائیگی رقم صرف 1 لاکھ 8 ہزار روپئے ہوگی۔ اسی طرح 2152 مربع فٹ رہائشی مکان کی اگرمارکیٹ ویلیوایک کروڑ 44 لاکھ ہے توایک لاکھ 44 ہزار روپئے کی رقم ادا کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ 215 مربع فٹ کی کمرشیل شاپ کی مارکیٹ قیمت 14 لاکھ 40 ہزار روپئے کی صورت میں پریمیم میں چھوٹ کی صورت میں صرف 72 ہزار روپئے ادا کرنے ہوں گے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…