اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنؤ میں ایک خاتون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج (اے ڈی جے) کی خراب بوند ی کے لڈو کھانے سے طبیعت خراب ہوگئی۔ حالات ایسے بن گئے کہ انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ وہ تقریباً ایک ہفتہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں ۔ تاہم چند دنوں کے علاج کے بعد جج صحت یاب ہو گئیں ۔ اس کے بعد اب خراب لڈو فروخت کرنے والے دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ سارا معاملہ لکھنؤ کے گومتی نگر میں واقع ایک مشہور مٹھائی کی دکان سے متعلق ہے جس کے خلاف خاتون ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ اے ڈی جے کا نام منجولا سرکار ہے۔ خراب بوندی کے لڈو کھا کر وہ بیمار ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اے ڈی جے 8 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہیں ۔ جج کے ساتھ ان کی بہن بھی مٹھائی کھا کر بیمار ہو گئیں۔ گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کی طبیعت بھی خراب ہو گئی تھی۔ لیکن جج کی طبیعت کچھ زیادہ ہی خراب ہو چکی تھی۔
اے ڈی جے منجولا سرکار نے ایک مشہور مٹھائی کی دکان سے بوندی کے لڈو منگوائے تھے، لیکن انہیں کھانے کے بعد وہ بیمار پڑ گئیں۔ ان کی بہن مدھولیکا اور نوکرانی انیتا کی صحت بھی بگڑ گئی۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا۔
اس معاملے میں ایس ایچ او گومتی نگر نے کہا کہ اے ڈی جے نے 31 جولائی کو ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اے ڈی جے عدالت میں ہی فوڈ پوائزننگ کے باعث نیچے گر گئی تھیں۔ اس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اب انہیں چھٹی دے دی گئی ہے۔ اب اس معاملے میں دفعہ 271 اور 275 کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس–
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…