وزیر اعظم نریندر مودی۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتر پردیش کے لکھنؤ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے حادثے میں جانی نقصان سے وہ انتہائی رنجیدہ ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ افسران ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم قومی ریلیف فنڈ سے ہر متوفی کے اہل خانہ کو دو لاکھ روپے اور ہر زخمی کو 50 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے بھی کیا گہرے دکھ کا اظہار
نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ لکھنؤ میں آتشزدگی کے سبب ہونے والا جانی و مالی نقصان نہایت افسوسناک ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا کی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی گنج کے کوچنگ سینٹر میں آتشزدگی کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔اطلاعات کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 20 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔بتایا گیا ہے کہ کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے کے بعد پوری عمارت گھنے دھویں کی لپیٹ میں آ گئی، جس سے طلبہ اور دیگر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ جان بچانے کی کوشش میں بعض افراد بالائی منزلوں اور چھت سے کود گئے، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دوپہر کے وقت عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جس کے بعد آگ تیزی سے پھیل گئی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھویں اور آگ کے باعث راستے بند ہونے پر گھبرائے ہوئے طلبہ کھڑکیوں اور چھت کی جانب دوڑے، جبکہ کچھ نے اپنی جان بچانے کے لیے نیچے چھلانگ لگا دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی متعدد ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کمشنر سمیت اعلیٰ حکام امدادی اور راحتی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود رہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
تقریباً 16 سال بعد اس مقابلے میں ہندوستان کو ملا تمغہ، سیما کماری نے 32:50.05…
معروف اداکار مشتاق خان 24 ستمبر کو ممبئی میں انتقال کر گئے۔ ممبئی کے ناناوتی…
کم عمری کی شادی جیسے سماجی مسئلے پر بننے والے مقبول ٹی وی سیریل نے…
بی جے پی کی 4 یاترائیں 117 اسمبلی حلقوں سے گزرتے ہوئے جالندھر میں ہوں…
بہار قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے جن سوراج نے 3 امیدواروں کے ناموں کا…
نئی دہلی کے تین مورتی حائفہ چوک پر حائفہ فتح کی 108ویں سالانہ یادگاری تقریب…