قومی

LPG, Defence Partnership Framework: وزیر اعظم مودی کے مختصر یو اے ای دورے سے بھارت کو بڑی کامیابیاں، ایل پی جی، دفاع اور سرمایہ کاری کے اہم معاہدے

نئی دہلی: مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور عالمی توانائی بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے مختصر مگر اہم متحدہ عرب امارات دورے نے بھارت کو کئی بڑی سفارتی اور معاشی کامیابیاں دلائی ہیں۔ ابو ظہبی میں وزیر اعظم مودی اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں توانائی سلامتی، دفاعی شراکت داری، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔اس دورے کے دوران بھارت اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے فریم ورک، مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی سپلائی، اسٹریٹجک پیٹرولیم ذخائر اور بھارتی انفراسٹرکچر میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق ہوا۔ اس سرمایہ کاری میں آر بی ایل بینک اور سمن کیپیٹل بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گجرات کے ضلع دوارکا کے وادینار علاقے میں شپ ریپیئر کلسٹر قائم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق یہ تمام معاہدے نئی دہلی اور ابو ظہبی کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ابو ظہبی میں وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت ہر صورتحال میں یو اے ای کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کا “آزاد اور کھلا” رہنا انتہائی ضروری ہے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے۔وزیر اعظم مودی نے یو اے ای کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ جنوری میں یو اے ای صدر کے دورۂ بھارت کے دوران تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا تھا اور مختصر وقت میں ہی کئی شعبوں میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور آنے والے وقت میں دونوں ممالک ہر شعبے میں مل کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں، ایسے میں مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔متحدہ عرب امارات بھارت کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور گزشتہ 25 برسوں میں بھارت میں سرمایہ کاری کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے۔ یو اے ای میں 45 لاکھ سے زائد بھارتی شہری مقیم ہیں، جن کی فلاح و بہبود بھی اس دورے کے اہم نکات میں شامل رہی۔ادھر امریکا-ایران کشیدگی کے باعث کئی ماہ سے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ برداشت کرنے کے بعد بھارت میں جمعہ سے پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اس دورے کو بھارت کی توانائی سلامتی کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

43 minutes ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

11 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

11 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

11 hours ago