قومی

Budget Session 2023: اڈانی کے معاملے پر راہل گاندھی کے بعد کھڑگے نے پوچھا وہی سوال- بی جے پی نے دیا سخت جواب

اڈانی معاملے پر اپوزیشن جماعتیں مسلسل مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا ہے کہ اڈانی گروپ کے شیئروں میں حالیہ گراوٹ ایک ‘بدعنوانی’ ہے، جس میں عام لوگوں کا پیسہ شامل ہے کیونکہ عوامی حلقہ کے لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اس میں سرمایہ کاری کی ہے۔ وہیں، اڈانی گروپ نے کہا ہے کہ وہ تمام قابل اطلاق قوانین اورمعلومات کے افشاء کے تقاضوں کی تعمیل کرتا ہے۔

جے پی سی کی نگرانی میں جانچ کا مطالبہ

کانگریس نے اڈانی موضوع پر حکومت کے خلاف جارحانہ رخ اپناتے ہوئے پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے ‘ہنڈن برگ ریسرچ’ کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں یا کسی جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کے ذریعہ کرائے جانے کا مطالبہ بھی کیا۔

راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ ایک شخص جس کی جائیداد میں ڈھائی سال میں 13 گنا اضافہ ہوگیا۔ 2014 میں 50,000  کروڑ جائیداد تھی اور وہ 2019 میں ایک لاکھ کروڑ ہوگئی۔ اچانک ایسا کیا جادو ہوا کہ 12 لاکھ کروڑ اضافہ ہوگیا۔ ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ تو ہے ہی، جسے وہ (بی جے پی) نہیں مانتے ہیں۔

پیوش گوئل اورروی شنکرنے دیا جواب

راجیہ سبھا میں پیوش گوئل نے کہا کہ کانگریس بیرون ملک کی رپورٹوں (ہنڈن برگ رپورٹ) پرباتیں کر رہے ہیں۔ ان کے خود کے لیڈران، جن کے کہنے کے بغیر یہ کچھ نہیں کرتے ہیں، ان کی جائیداد ہی دیکھیں کہ 2014 میں ان کے لیڈران کی کتنی جائیداد تھی اورآج کتنی ہے۔ وہیں لوک سبھا میں بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد نے راہل گاندھی کے بیان پر پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس لیڈران نے ایوان کو گمراہ کیا۔ انہوں نے بغیر کسی ثبوت کے وزیر اعظم مودی پر سنگین الزامات عائد کئے۔ آج جب ملک معیشت کے راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے تو انہیں پریشانی کیوں ہو رہی ہے؟

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: وزیر اعظم نریندر مودی ایشیائی کھیل 2026 میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

ایشیائی کھیل 2026 کی تمغوں کی فہرست میں چین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ چین…

31 minutes ago

Earthquake tremors felt again in Hingoli: مہاراشٹر کے ہنگولی میں پھر محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.9 ریکارڈ

اس سے قبل گزشتہ ماہ 26 ستمبر کو مہاراشٹر کے پال گھر ضلع میں بھی…

1 hour ago

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

11 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

11 hours ago

FIR Against 3 Female Journalists: دہلی پولیس پر جن 3 خاتون صحافیوں نے لگایا تھا جنسی ہراسانی کا الزام، اب انہی کے خلاف ایف آئی آر درج

اے سی پی وویک بھگت کی شکایت پر کارروائی، ذات سے متعلق مبینہ توہین آمیز…

11 hours ago