کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی انڈیا الائنس کی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی والے جانتے ہیں یہ دہلی کا مشہور رام لیلا میدان ہے، یہاں میں بچپن سے آتی ہوں ، ہر سال یہاں راون کا دہن ہوتا ہے۔ میں جب چھوٹی تھی تب سے اپنی دادی اندرا گاندھی کے ساتھ آتی تھی۔انہوں نے ہمارے ملک کی اس قدیم روایت ،رامائن یعنی بھگوان رام کی جیون گاتھا سنائی۔ آج جو حکومت میں ہے وہ خود کو رام بھکت کہلاتے ہیں ،اس لئے اس میدان میں بیٹھتے ہوئے مجھے محسوس ہوا کہ اس حکومت کو اس ضمن میں کچھ کہنا چاہیے ۔
پرینکا گاندھی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ موجودہ حکومت دکھائے میں مگن ہوگئی ہے، اس لئے میں انہیں بھگوان رام کی تاریخ یاد دلانا چاہتی ہوں۔ بھگوان رام جب سچائی کیلئے لڑے تب ان کے پاس اقتدار نہیں تھی،بھگوان رام جب سچائی کیلئے لڑے تب ان کے پاس وسائل اور رتھ بھی نہیں تھے،رتھ، وسائل راون کے پاس تھے،سینا پاس راون کے پاس تھی، سونا بھی راون کے پاس تھا، بھگوان رام کے پاس سچائی تھی، محبت تھی، تحمل تھا، بہادری تھی، اخلاق تھا، ہمت تھی،امید تھی، سچائی تھی۔ مودی سرکار کو میں اس رام جیونی سے بتانا چاہتی ہوں کہ حکومت کسی کی مستقل نہیں رہتی ، حکومت آتی ہے ،جاتی ہے ، غرور ایک دن چکنا چور ہوتا ہے ۔بھگوان رام کی جیون کا یہی پیغام تھا جو اس رام لیلا میدان سے مودی حکومت کو دینا زیادہ مناسب لگا۔
پرینکا گاندھی نے اپنے مختصر خطاب کے بعد انڈیا اتحاد کی جانب سے پانچ نکاتی مطالبات پیش کئے۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کو لوک سبھا انتخابات میں تمام پارٹیوں کے لیے برابری کا میدان یقینی بنانا چاہیے۔
الیکشن کمیشن کو ED-CBI کے ذریعہ انتخابات میں دھاندلی کے مقصد سے کی جارہی کارروائی کو روکنا چاہئے۔
ہیمنت سورین اور اروند کیجریوال کو فوری رہا کیا جائے۔
انتخابات کے دوران مخالف سیاسی جماعتوں کا مالی گلا گھونٹنے کی کارروائی فوری بند کی جائے۔
بی جے پی کی طرف سے انتقامی کارروائیوں، بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی جانی چاہیے۔
بھارت ایکسپریس۔
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…